13جنوری پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا،شیخ رشید احمد

13جنوری پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا‘ دہشت گردوں نے نجی ٹی وی پر حملہ کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں‘ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، قومی اسمبلی کو شدید خطرہ ہے‘ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘2016 پاکستان کے لئے خونی سال ثابت ہوسکتا ہے‘ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں، ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے‘ ملک میں داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں‘ سیاست کا وقت نہیں ہے، متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اے آر وائی ٹی وی پر حملہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ قومی اسمبلی کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بھاری دن تھا انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...