باچا خان کی 26 جنوری کو بری کی تمام تیاریاں جاری

باچا خان کی 26 جنوری کو بری کی تمام تیاریاں جاری

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اعجاز حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 26جنوری ہونے والے باچا خان کی برسی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور برسی کو کامیاب بنانے کیلئے پورے حلقے میں اجلاس اور اجتماعات ہورہے ہیں اور انشاء اﷲ یوسی گنڈیری سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ میری قیادت میں چارسدہ جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں دھکیل دیا ہے اور اب عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ 26جنوری کی باچا خان کی برسی کیلئے سینکڑوں کا قافلہ یوسی گنڈیری سے چارسدہ جائے گا اور برسی میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوجائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...