جے یو آئی کا دامن کرپشن سے پاک وصاف ہے ،مولانا عطاء الحق

جے یو آئی کا دامن کرپشن سے پاک وصاف ہے ،مولانا عطاء الحق

صوابی( بیورورپورٹ) جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پاکستان میں جے یو آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی دامن کرپشن سے پاک ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یار حسین میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں دو سو سیاسی کارکنوں نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کااعلان کیا جب کہ اجتماع سے ضلعی رہنماؤں الحاج غفور خان جدون ، مولانا احسان الحق ، مولانا محمد ہارون حنفی ، حاجی عصر خان، اجون خان جدون، حافظ بلال ، مولانا جہانزیب ، مولانا محب اللہ عزیزی ، مولانا انور زیب، مفتی نوید ، مولانا ارشاد ، قاری ثناء اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ضلع بھر میں جے یو آئی بھر پور انداز میں کامیابی حاصل کرئے گی۔ ضلع بھر میں جمعیت کو منظم کر کے سب سے بڑی جماعت بنائینگے انہوں نے کہا کہ صوابی بھر میں سیاسی کارکنوں کا جے یو آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے #

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...