نوشہرہ ،ورکر چلڈرن جونیئر ماڈل سکول کی دیوار منہدم ،2 بچے زخمی

نوشہرہ ،ورکر چلڈرن جونیئر ماڈل سکول کی دیوار منہدم ،2 بچے زخمی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) لیبر کالونی امان گڑھ نوشہرہ میں ورکر چلڈرن جونےئر ماڈل سکول کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی نے دو معصوم بچوں کو شدید زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیا جس میں ایک بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق لیبر کالونی امان گڑھ نوشہرہ میں جمعراتکی علی الصبح دانیال ولد گوہر رحمان اور شفیق ولد شبیر خان نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ دریں اثناء ورکر چلڈرن جونےئر ماڈل سکول کی بوسیدہ دیوار منہدم ہوکر دونوں معصوم بچوں پر آگری جس کے باعث دانیال اور شفیق شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طورپر پشاور ایل آرایچ منتقل کردیا جبکہ شفیق ولد شبیر خان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ بتایا جارہا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں سے لیبر کالونی امان گڑھ کے رہائشی مذکورہ بالا سکول انتظامیہ سے بوسیدہ دیوار کی تعمیر نو کا بار بار مطالبہ کرچکے تھے لیکن سکول انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی تھی اہلیان علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ زخمی ہونے والے معصوم بچوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ورکر چلڈرن جونےئر ماڈل سکول کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی پر ان کے خلاف کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ اول