کیچ ٗ سکیورٹی فورسز تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا،تین بم برآمد
کوئٹہ(اے این این) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3دیسی ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز کیچ کے علاقے سولانی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے سڑک کنار ے نصب کئے گئے تین دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنادیاشرپسندایف سی اورلیویز فورس کی پیٹرولنگ ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم بر وقت کاروائی کی گئی ہے مزید کارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے۔