ملاکنڈ درگئی میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء پر قاتلانہ حملہ

ملاکنڈ درگئی میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء پر قاتلانہ حملہ

سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان )ملاکنڈدرگئی میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماپر قاتلانہ حملہ۔نمازعشاء سے واپسی پر گھرکے قریب پہلے سے تھاک میں بیٹھے دو نامعلوم افرادنے ان پر اندھادھندفائیرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما با ل با ل بچ گئے۔ملزمان جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ۔ نا معلوم ملز مان کے خلاف لیو یز تھا نہ درگئی میں مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔پولیس ذرائع کے مطا بق محمد اکبر ولد خان گل سا کن معیار درگئی پھا ٹک نے اپنے بھا ئی کے ہمراہ لیو یز تھا نہ درگئی میں مقد مہ درج کرا تے ہو ئے تفتیشی افیسر کو بتا یا کہ میں نما ز عشاء کے بعد مسجد سے اپنے گھر جا رہا تھا جوں ہی میں اپنے گھر کے دروازے پر د اخل ہو رہا تھا تو اس دوران دو افراد جو پہلے سے تا ک میں بیٹھے ہو ئے تھے مجھ پر ارادہ قتل سے اندھادھندفا ئر نگ شرع کی جس سے میں با ل بال بچ گیا۔انہوں نے کہاکہ میر اکسی کے ساتھ کو ئی دوشمنی نہیں ہے جبکہ میرا تعلق ایک سیا سی پارٹی سے ہے جس کی روسے یہ میر ے سیا سی مخا لفین کی کاروائی کاقوی اندیشہ ہے۔ درگئی لیو یز نے نا معلوم ملز مان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول