صوابی ،ناظمین اور کونسلروں کا اختیارات و فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی ،ناظمین اور کونسلروں کا اختیارات و فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی ...

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی یونین کونسلوں کے ناظمین ، نائب ناظمین ، جنرل ، کسان اور یوتھ کونسلروں نے اختیارات ، فنڈز اور دیگر مراعات نہ ملنے پر جمعرات کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوابی امن چوک میں حاجی فضل انور کی صدارت میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے حاجی فضل انور کے علاوہ ملک زاہد حسین، حسن اللہ ، اکبر خان، ملک رضا شاہ ، نواب خان اور احمد خان وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلدیاتی کونسلروں کو تاحال حکومت نے وعدے کے مطابق رولز آف بزنس فراہم کیا نہ ہی اختیارات ،دفاتر ، ترقیاتی فنڈز ، تنخواہیں اور دیگر مراعات دیئے۔ جس کی وجہ سے منتخب نمائندے بے دست و پا ہے سرکاری اداروں میں عوامی امور نمٹانے کے لئے متعلقہ حکام تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت وعدے کے مطابق اختیارات دے لیزان کمیٹیوں میں منتخب نمائندے لئے جائیں اسی طرح محکمہ زراعت میں قائم کمیٹیوں میں منظور نظر افراد کی بجائے کسان کونسلروں کو لئے جائے ، ناجائز اووربلنگ اور جر مانوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ضلع صوابی کے سرکاری زنانہ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کی جائے #

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...