الپوری ،پولیو مہم ناقص کارکردگی پر 13 کیخلاف کارروائی

الپوری ،پولیو مہم ناقص کارکردگی پر 13 کیخلاف کارروائی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں پولیوکمپین میں کمزورکارکردگی دکھانے پر 13اہلکاروں کے خلاف کاروائی ،تنخواہیں کا ٹ لی،پولیو ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت،کوتاہی داشت نہیں کی جائے گی،ہر حال میں پولیوکمپین کو کامیاب بنانا ہوگا ،خوش قسمتی سے اس سا ل کوئی نیا پولیو کیس سامنے نہیں ایا ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر گل بر،پولیو کوارڈینٹر شانگلہ ڈاکٹر واجد علی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر شانگلہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پولیو کمپین ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 13اہلکاروں کو کمزور پر فار منس دکھانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے تنخواہیں کاٹ دی ہے انہوں نے کہا کہ پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے واضح کیا کہ اس سال شانگلہ میں پولیو کوئی نیا کیس سامنے نہیں ایا ہے انہوں نے پولیو ٹیمز پر زور دیا کہ پولیو ڈیوٹی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دے تاکہ شانگلہ اس موذی مرض سے پاک ہوجائے۔

مزید : پشاورصفحہ اول