اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے:امیر مقام

اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے:امیر مقام

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پیسکوحکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تخت نصرتی کے صابرآباداورساجدآبادگرڈسٹیشن پرفی الفور دوبارہ کام شروع کیاجائے اورگرڈسٹیشنوں کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام مستفیدہوں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کرک ملک میں سب سے زیادہ گیس اورتیل پیداکرنے میں سرفہرست ہے تاہم کرک کے پیداکردہ قدرتی وسائل پر سب سے زیادہ کرکے کے عوام کاحق ہے،پھر صوبے کااورپھرملک کا۔انہوں نے کہاکہ آئل ریفائنری کے قیام کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے پٹرول وقدرتی وسائل سے بات کروں گا،اگرکرک میںآئل ریفائنری کے تمام لوازمات مکمل ہوسکتے ہیں توآئل ریفانئری کرک ہی میں قائم کی جائے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی اورخوشحالی کامنصوبہ ہے جس سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہوں گا۔انہوں نے کہاکہ تمام لیڈرقابل احترام ہیں تاہم انکے تمام جائزتحفظات دورکرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کرکے میں سابق صوبائی وزیرفریدطوفان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیرملک ظفراعظم اورمیاں اخلاق سمیت PML-Nکے دیگرعلاقائی رہنمااورکارکن بھی موجودتھے۔

مزید : پشاورصفحہ اول