حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، چودھری محمد اکرام

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، چودھری محمد اکرام

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہحکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ خود روز گار سکیم حکومت کا بیروز گاری کے خاتمہ اور بہتر ملکی ترقوقی وخوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہی ہے جس کے تحت حکومت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ اس ملک وقوم کے ہنر مند اور پڑھے لکھے افراد باعزت روزگار کما کر ملک وقوم کیلئے نیک نامیوں کا باعث ثابت ہو۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب خدمت کارڈ ، صحیح معنوں میں عوام کی خدمت ہے اور یہ خدمت خلق کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی قیادت میں جس تیزی سے ملک کی ترقی وخوشخالی کے لیے اقدا مات کئے ہیں ان کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی لوڈ شیڈ نگ مہنگائی ،لاقانونیت اور دیگر بنیادی مسائل پر قا بو پا نے کے لیے حکو متی اقدا مات قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دانش مندانہ فیصلوں ، قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مخلصانہ کاوشوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کے راستوں پر گامزن ہو چکا ہے جس طرح وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں بلا تفریق پاکستان کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کیے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر