بھارت کو کشمیر کاایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا ،اعجاز چوہدری
لاہور (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ‘اس جنگ میں ستر ہزار پاکستانی فوجی جوانو ں اور سیکو رٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں ہیں ‘125بلین ڈالر پاکستان کو نقصان ہو اہے عالمی برداری کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستانی قوم دہشت گردنہیں بلکہ دہشت گردی کا شکا رہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن جب بھی سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے بھارت اہم ایشو پر پردہ ڈال کر رائے فرار اختیار کر لیتا ہے بھارت کو سنجیدگی سے کشمیر کا ایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا کیونکہ 20کروڑ پاکستانیو ں کے دل کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ موجودہ حکمران بڑی بھڑکیں لگا کر امریکہ ثبوت لے کر گئے تھے کہ بھارت پاکستا ن میں دہشت گردی میں ملو ث ہے اس ایشو پر بھی آگے بڑھنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن کی طرف سے مولا نا مسعود اظہر کوتحویل میں لیا جانا اہم اقدام ہے بھارت کو خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہو گا جب بھی پاکستان سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو بھارت مذاکرات سے رائے فرار اختیار کر لیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم دلیراور بہادر ہے جس نے پاکستان بننے میں اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں۔
اعجاز چوہدری