محتسب اعلیٰ پنجاب نے انجمن شہریان لاہور کے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی

محتسب اعلیٰ پنجاب نے انجمن شہریان لاہور کے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی

لاہور(خبر نگار خصوصی) محتسب اعلیٰ پنجاب نے انجمن شہریان لاہور کے کیس کی سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی۔انجمن شہریان لاہور نے ڈائریکٹر واسا اور ڈائریکٹر اوقاف کے خلاف صوبائی محتسب اعلی کے پاس درخواست دے رکھی ہے جس میں انجمن شہریان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی محتسب اعلیٰ اندرون شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورواسا کو احکامات جاری کیے جائیں کہ وہ اندرون شہر میں سیوریج سماعت دیگر تما م مسائل کو حل کرے اور انجمن شہریان لاہور نے مطالبہ کیا ہے کہ داتا دربار میں سائے کو یقینی بنایا جائے تاکہ زائرین کو عبادات کرنے کیلئے موسمی شدت سے محفوظ بنایا جائے ۔اس حوالے سے محتسب اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز فریقین کو بلایا تھا لیکن واسا اور اوقاف کے افسران کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کیس 19جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔

انجمن شہریان لاہور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...