آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ،چوہدری سرور

آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ،چوہدری سرور

لاہور( خبر نگار خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہیں لوڈشیڈ نگ ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دےئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔جمعرات کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں ۔چوہدری سرور نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ۔

چوہدری سرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...