کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے صرف حکومتی اقدامات کا فی نہیں ،جمشید الدین

کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے صرف حکومتی اقدامات کا فی نہیں ،جمشید الدین

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹیکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاہے کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں ہے بلکہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ سماجی اورمعاشرتی رویوں میں تبدیلی بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلوط صوبائی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے انتہائی جراء ت مندانہ اقدامات اٹھائے اور اس ضمن میں کسی بھی موقع پر سیاسی مصلحت کی شکار نہیں ہوئی ۔لیکن کرپش کامکمل خاتمہ تب ممکن ہوگاجب ہم سماجی اور معاشرتی سطح پر کرپٹ لوگوں کے خلاف اپنے رویوں میں واضح تبدیلی لائنگے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور کی طرح ہے جوہمیں اخلاقی اورروحانی طورپر تباہ کررہی ہے۔ کرپشن کرتے وقت ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور مسلم معاشرے میں رہ رہے ہیں ۔میاں جمشیدالدین نے کہا کہ کرپٹ عناصرا پنے کرپشن کے پیسوں سے دنیاوی آسائشیں تو حاصل کرسکتے ہیں لیکن خود کواور اپنے اہل وعیال کوایک نادیدہ عذاب میں دھکیلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری اداروں میں انتہائی مہارت کے ساتھ کرپشن کی روک تھام کے لئے حکمت عملی وضع کررہی ہے جس کے لئے کرپشن کی وجوہات اور اس کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...