وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔