آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او سید آصف رومی کے استعفعیٰ کی منظوری دے دی

آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او سید آصف رومی کے ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او سید آصف رومی کے استعفعیٰ کی منظوری دے دی۔ آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے تنتالیسویں (43rd)بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بورڈ کی چیئرپرسن وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن کی صدارت میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی عظمت علی رانجھا، چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ ،سی ای او آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی محمد آصف رومی، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین، ممبر ایچ آر/آئی ٹی طاھر مشتاق اور دیگر بورڈ ممبران بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ محمد آصف رومی نے گذشتہ سال جنوری 2015 میں بطور سی ای او آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انہوں نے تقریبا ایک سال تک بطور سی ای او خدمات سر انجام دینے کے بعد اپنے بہتر کیریئر کے پیش نظر حسب ضابطہ اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لئے فوری طور پر از سر نو اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔ بورڈ نے نئے سی ای او کی تعیناتی تک چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کو کمپنی امور کی دیکھ بھال کی اضافی ذمہ داری سونپنے کے احکامات بھی دیے۔ انوشہ رحمن نے انتہائی خوش اسلوبی سے ایک سال تک اپنے فرائض سر انجام دینے پر سی ای او سید آصف رومی کی خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او سید آصف رومی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں انہوں نے چیئرپرسن انوشہ رحمٰن اور بورڈ ممبران کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انکی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سی ای او آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی ان کا تجربہ انتہائی سود مند رہااور یہ یقیناًان کیلئے مستقبل میں بہت مفید اور منفعت بخش ثابت ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر