اسلام نے خواتین کوسب سے زیادہ عزت واحترم دیا ، لیاقت بلوچ

اسلام نے خواتین کوسب سے زیادہ عزت واحترم دیا ، لیاقت بلوچ

لاہور(خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مغرب انسانی حقوق کے نام پرخواتین کا استحصال اورمادرپدرآزادی کے ذریعے ہمارے معاشرے میں انتشار اورخاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جس کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔سب سے زیادہ عزت واحترم خواتین کواسلام نے دیا ہے اورو ہی ان کی عزت وعصمت سمیت تمام حقوق کا محافظ وضامن ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔جماعت اسلامی نے اپنی تنظیم و منصوبہ سمیت تمام شعبہ جات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔جماعت اسلامی کی دعوت اور پیغام سندھ کے ہر شہر اورگاوں کی خواتین تک پہنچنا چاہئے۔اس لیئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں بھی 10خواتین ہی ان کی نمائندگی کریں گی جن کو صرف خواتین ارکان منتخب کریں گی۔انہوں نے کہاکہ حلقہ خواتین کے نظم کی اقامت دین کیلئے جدوجہد اورتحریکی خدمات قابل قدر ہیں۔ دعوت کاکام ہی عوامی رابطہ کا ذریعہ ہوتا ہے۔دعوت تربیت اورسیاست بیک وقت دراصل ایک ہی کام ہے،قرآن وسنت کے مطابق دین کی محبت ورغبت کو مثبت سطح پر لیکرچلنا ہے ۔

لیاقت بلوچ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر