ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر جرم ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر جرم ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر چیئرمین نادرا نے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ افسرکونوکری سے برخاست کر دیا واضع رہے مذکورہ افسر نے 2012میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور سے اپنے اور اپنے خاوند کیلئے تین تین شناختی کارڈز حاصل کئے۔ سابقہ دورِحکومت میں کیس منظر عام پر آنے کے باوجود بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیاجس پر وزیرِداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری اور ایکشن کا حکم دیاتھا۔اس وقت کے ڈی جی نادرا سندھ کو بھی مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نوٹس جاری اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں