پمز میں بے ضابطگیوں کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائیگی،طارق فضل

پمز میں بے ضابطگیوں کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائیگی،طارق فضل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پمز میں انتظامی اور ادویات و آلات کی خریداری ہونے والی بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطی کی انکوائری کرائی جائیگی وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمینٹ ڈویژن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمزمیں انتظامیہ کی بدانتظامی کے خلاف قائم کردہ انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ھے کہ انکوائری میں انتظامی اور ادویات وآلات کی خریداری میں ہونے والی بے ضابطگیوں تک وسیع کیا جائے۔ اُنہوں نے انکوائری کمیٹی کو جلد انکوائری مکمل کرکہ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے۔وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ بے ضابطگیوں اور لاپرواہی کے مرتکب افسران اورذمہ داران کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، اور قرارواقعی سزا دی جائیگی۔یاد رہے کہ گذشتہ دِنوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمزہاسپٹل کا اچانک دورہ کیا تھا جس پروہا ں ایمرجنسی میں ذمہ دار ڈاکٹر کی غیرحاضری ، صفائی کی ناقص صورتحال اور استعمال شدہ سرنجوں کو تلف کرنے کہ انتظامات نہ ہونے اور مریضوں کی شکایات پر وزیر مملکت نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایک انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے ۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔اب وزیر مملکت نے اس کمیٹی کا دائرہ کار بڑھا کر اس کمیٹی کو ایک تفضیل انکوائی کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ ہر طرح کی بے ضابطگیوں بدانتظامیوں کے ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر