مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام ف تحصیل خویزئی کا سالانہ اجلاس

مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام ف تحصیل خویزئی کا سالانہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، جمعیت علمائے اسلام ف تحصیل خویزئی کا سالانہ اجلاس۔ اجلاس میں سالانہ اخراجات و چندہ کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا۔ کارکنان پارٹی و عوامی خدمت کیلئے ہر وقت تیار رہے۔ مہمند پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آمیر مولانا بسم اللہ رحیمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف تحصیل خویزئی مہمند ایجنسی کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز آٹا بازار میں زیر صدارت تحصیل خویزئی کے آمیر مولانا بسم اللہ رحیمی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ اخراجات و چندہ کی تفصیلی رپورٹ ناظم مالیات مولانا محمد جان حقانی نے پیش کیا۔ اجلاس میں صاحب الحق خویزئی، امیر مولانا بسم اللہ رحیمی، جنرل سیکرٹری فضل واحد فانی، مولانا اسماعیل سعادت، مولانا صابر حقانی مولانا عبدالرحمن، حافظ وصیل احمد، صداقت خان، حاجی زیر محمد، حاجی میر زا گل، باچا گل، بنی جان سمیت درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مولانا بسم اللہ رحیمی اور جنرل سیکرٹری فضل واحد فانی نے کہا کہ کارکنان ہر وقت پارٹی سمیت عوامی خدمت کیلئے تیار رہے کیونکہ پارٹی کا اولین مقصد ملک میں شرعی نظام کا نفاذ اور عوامی خدمت کرنا ہے۔ اجلاس کے آخر میں امیر مولانا بسم اللہ رحیمی نے مہمند پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ایجنسی کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ اور جے یو آئی خویزئی کی طرف سے ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی دلائی۔