عوامی نمائندوں نے حلف اٹھالیا ،علاقائی محرومیاں ختم کرنے کا عزم

عوامی نمائندوں نے حلف اٹھالیا ،علاقائی محرومیاں ختم کرنے کا عزم

ملتان ‘ خانیوال ‘ کبیروالا ‘ نواں شہر ‘ میاں چنوں ‘ُ مظفر گڑھ ‘ خان گڑھُ چوک اعظم ‘ کوٹ ادو ‘ چوک سرور شہید ‘ روہیلانوالی ‘ میلسی ‘ دنیا پور ‘ خان پور ‘ دھنوٹ ‘ لودھراںُ ‘منڈی یزمان ‘بھکر ‘ منکیرہ ‘ لیہ ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ چشتیاں ‘ کوٹ چھٹہ ‘ قصبہ بصیرہ ‘ کوٹ سمابہ ‘ کہروڑ پکا ‘ تلمبہ ‘ شاہ جمال ‘عبدالحکیم ‘ بورے والا ‘ ہارون آباد ‘ جام پور ‘ چوبارہ ‘ بہاولپور ‘ رحیم یار خان ‘ مٹھن کوٹ ‘ خانقاہ شریف ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ روجھان ‘ احمد پور شرقیہ ‘ماچھی گوٹھ ‘ احمد پور سیال ‘ فتح پور ‘ نور پور نورنگا ‘ حاصل پور ‘ لیاقت پور ‘ میر پور بھاگل ‘ راجن پور ‘ قصبہ گجرات ‘ شجاع آباد ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) نو منتخب بلدیاتی نمائندوں یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلروں نے گزشتہ روز حلف اٹھالیا ، اس موقع پر عوامی نمائندوں کا جوش وخروش دیدنی تھا ۔ ہر یونین کونسل میں اس کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے حلف لیا ۔ اس موقع پر آراوز نے عوامی نمائندگان کو ان کے اختیارات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اختیارات اللہ کی طرف سے امانت ہیں اور ان اختیارات کے تحت انہوں نے علاقائی مسائل کا حل نکالنا ہے نیز یہ اختیارات پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کے بستر ہیں ۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ملتان میں گذشتہ روز نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر حامیوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ بیشتر ریٹرننگ افسران نے اپنے دفاتر جبکہ کچھ نے جگہ کی کمی کے باعث مختلف جگہوں پر نومنتخب نمائندوں سے حلف لیا۔ا س سلسلہ میں یو نین کونسل نمبر 1سے 8تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا الحق نے، یوسی 9سے 16تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ای ڈی او ایجوکیشن نے، یوسی 17سے 24 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ای ڈی او ایف اینڈ پی چوہدری اشرف نے، یو سی25سے 32 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ڈی او سالڈ ویسٹ خواجہ انورنے، یو سی 33سے 40 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرزاہد اکرام نے، یوسی41 سے48تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرمیاں عابد نے، 49سے 56 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرشفقت بھٹی نے ، یوسی 57سے 62 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرسب رجسٹرار ملتان کینٹ آغا ظہیر عباس شیرازی نے، یو سی 63سے 68 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرنوشین جمشید نے، یوسی 69سے 76 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرڈی او بلڈنگز نور اقبال نے، یوسی 77سے 84 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر کاشف ڈوگر نے، یوسی 85سے 92 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر آصف اقبال نے، یوسی 93سے 100 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر منظر جاوید علی نے، یو سی 101سے 108 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر محی الدین نے، یوسی 109سے 116 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر محمد قسور نے، یوسی 117سے 124 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر حسین بنگش نے، یو سی 125سے 132تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر سلیم اختر قریشی نے ، یوسی 133سے 138 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر نصرت کمال نے، یوسی 139سے 146 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمد صدیق نے، یوسی 147سے 154 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر عبدالقادر نے، یوسی 155سے 163 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر نعیم خالد نے، یوسی 164سے 171 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسرمحمد ختر جاوید نے، یوسی 172سے 179 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر ضیغم عباس نے جبکہ یو سی 180سے 185 تک کے نومنتخب نمائندوں سے ریٹرننگ آفیسر محمد قاسم شکیل نے حلف لیا۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں نو منتخب ممبران بلدیاتی اداروں کی حلف برداری کی 31تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں ریٹرننگ افسران نے اپنے اپنے حلقوں کے منتخب چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں اور جنرل کونسلروں سے حلف لیا، ضلع مظفرگڑھ میں حلف برداری کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقد کی گئی، جہاں ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چیمہ نے مظفرگڑھ کی یونین کونسل نمبر 34تا 40کے منتخب چیئر مین ، وائس چیئر مین اور کونسلروں سے حلف لیا۔خانیوال سے نمائند پاکستان کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی بلدیاتی الیکشن 2015 ؁ء میں منتخب ہونیوالے میونسپل کمیٹیوں کے جنرل کونسلرز ،یونین کونسلوں کے چیئر مینوں ،وائس چیئرمینوں اور جنرل کونسلروں نے حلف اٹھالیا ۔ضلع بھر میں متعلقہ ریٹرننگ افسران نے نو منتخب نمائندگان سے حلف لیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر میونسپل کمیٹی خانیوال کے نو منتخب جنرل کونسلرز سے ریٹرننگ آفیسر /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اشفاق احمد چوہدری اور ریٹرننگ آفیسر/اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عابد حسین بھٹی نے بالترتیب 24تا44اور 1تا 22وارڈوں کے جنرل کونسلروں سے حلف لیا ۔اس موقع پر ٹی ایم او شوکت حیات مجوکہ بھی موجود تھے ۔وارڈ نمبر23کے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونیوالے کونسلر کا الیکشن کمیشن کی طرفسے نو ٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے حلف نہ ہوسکا ۔میونسپل کمیٹی خانیوال کے جن جنرل کونسلروں نے حلف اٹھایا ان میں ممتاز احمد ،مسعود مجید خان ،محمد حید ر خان ڈاہا ،شاہد رفیق، موج الدین انجم ،محمد اسلم ،ارشاد احمد،نوید الرحمن ،شیخ فتح علی ،شیر محمد ،شیخ محمد علی ،امان اللہ ،فرحت اللہ ،محمد شاہد سعید ،زاہد اقبال ،خلیل احمد ،عبد الصمد خان خٹک،ارشاد احمد شاہین،منظور حسین،رانا عبد الرحمن ،عاشق حسین کھوکھر ،محمد اجمل ،ملک محمد یامین ،اظہر جاوید،بلال احمد شیخ ،محمد اکبر،وزیر اقبال خان نیازی ،عبد الماجد اسلم ،حاجی محمد اسلم رحمانی ،محمد اعظم خان ،لیاقت علی رحمانی ،ذولفقار علی بھٹہ،چوہدری انور علی جٹ،رانا محمد یعقوب،چوہدری نذیر احمد کمبوہ،رانا محمد شمشاد،آفتاب احمد خان بلوچ،آصف اقبال خیارہ ،راؤ اکرام ،نصراللہ خان عرف ناصر،املاک احمد خان شامل ہے ۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع ڈیر ہ غازیخان عطااللہ خان نے بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 43 تا 51 ڈیرہ غازیخان کے نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔منکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل منکیرہ کی 11یونین کونسلوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلر اور میونسپل کمیٹی کے8کونسلروں نے حلف اٹھا لیا ٹی ایم اے منکیر ہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ریٹرننگ آفیسر ملک اشفاق کہاوڑ نے میونسپل کمیٹی منکیرہ کے کونسلروں جبکہریٹرننگ آفیسر سجاد اکبر نیازی نے 11یونین کونسلوں کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور66کونسلروں سے حلف لیا ۔خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نومنتخب بلدیاتی نمائندوں چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلروں نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا یونین کونسلوں کے دروازے عوام پرکھل گئے بہاولپور صدرکی19 یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اورکونسلرز نے اپنی اپنی یونین کونسلوں کے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورصدر را ئے عبد ا لحفیظ بھٹی ، تحصیل میو نسپل آ فیسربہاولپورصدر محمد ا رشد گھمن ، ا ی ڈ ی او زراعت بہاو لپور چو ہدر ی تنویر ا حمد نے بہاولپورصدر کے ریٹرننگ آفیسرزکی حیثیت سے صدر کے نومنتخب چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اورکونسلروں سے حلف لیا۔ اسی طرح ضلع بھرکی میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے اراکین نے بھی اپنے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے اپنے عہدوں کاحلف لیا۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا تفصیل کے مطابق صادق آباد کی 34یونین کونسلوں کے چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلروں جبکہ میونسپل کمیٹی کے 44کونسلروں نے اپنے اپنے ریٹرنگ آفیسر کے پاس حلف اٹھا لیا۔ہارون اباد سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل ہارون آبادکی یونین کونسلز کے نومنتخب چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں ،کونسلرز اور بلدیہ ہارون آباد کے نومنتخب کونسلرز نے مختلف مقامات پر منعقدہ پر وقار مگر سادہ تقریبات میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا حلف کی مرکزی تقریب جناح ہال ہارون آباد میں منعقد ہوئی جہاں بلدیہ ہارون آباد کے متوقع و ممکنہ چیئر مین حاجی محمد یٰسین سمیت نومنتخب کونسلرز سے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے حلف لیا یونین کونسلز کے نو منتخب چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اور کونسلرز سے ان کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے حلف لیا اان ریٹرننگ آفیسر ز میں محمد ظفر اقبال ،چوہدری عبد الرحمان و یگر شامل ہیں قصبہ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول قصبہ گجرات میں یوسی 15اور یو سی 22کے تمام وائس چیئر مین،وائس چیئر میناور کونسلر سے حلف برداری لی گئی اس موقع پر وائس چیئر مین ملک مشتاق سندیلہ ،ماسٹر غلام قاسم سندیلہ، ملک عنصر ،ملک شبیر سندیلہ ،ملک جاوید سندیلہ،کونسلر ملک سجاد حسین سندیلہ اور دیگر تمام برادری کے لوگ بھی موجود تھے ۔ماچھی گوٹھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اورکونسلرز نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا ،جس کی تقریب زراعت آفس صادق آباد میں ہو ئی ،ریٹرنگ آفیسر تا خیر سے پہنچا،نہ ٹینٹ نہ کوئی خاص انتظام ،امیدواروں سے پانی تک بھی نہ پوچھا گیا،حلف لینے سے قبل ریٹر نگ آفیسر نے حلف نامے کی کاپیاں کروانے کا اعلان کیا جس پر چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اورکونسلرز فو ٹو کاپیاں کرا نے میں لگ گئے میز نہ ہو نے سے امیدوار موٹر سائیکلوں اور کاروں پر حلف نامہ لکھ کر پر کرتے رہے۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ راجن پور کے ڈی سی او ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ریٹرنگ آفیسر / ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالرؤف مغل نے نو منتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں یو سی 49,50,51,52,53اور ٹرائبل ایریا کی یو سی 69کے 6چیئرمین،6وائس چیئرمین اور 36جنرل کونسلرز نے حلف اٹھایا۔ تمام نو منتخب نمائندوں نے حلف لیا کہ وہ پاکستان کے وفادار رہیں گے،اپنے فرائض منصفانہ طور پر ادا کریں گے،سرکاری رقوم کا غلط استعمال روکیں گے،عوام کی خدمت کریں گے اور سرکاری معاملات کو افشاں نہیں کریں گے۔اسی ضمن میں ضلع بھر کے 14 ریٹرننگ افسران نے نو منتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز سے حلف لیا۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مختلف یونین کونسلز کے نومنتخب چیرمین وائس چیرمین اورکونسلرز نے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں حلف اٹھایا ماڈل ٹاؤن اے میں ریٹرننگ آفیسر عاطف بشیر نے اپنے دفترمیں یونین کونسل نمبر8 تا13 کے نومنتخب چیرمین ‘وائس چیرمین اور جنرل کونسلرز سے حلف لیا تقریب حلف برداری کے بعد عاطف بشیر ریٹرننگ آفیسر نے چیرمین اور وائس چیرمین کے لئے منتخب ہونے والے افراد کو چائے کی دعوت دیکرجنرل کونسلرزکوواپس چلے جانے کوکہہ دیا جس پرتمام نومنتخب عہدہ داران احتجاجا چائے پیئے بغیرواپس اپنے گھروں کوچلے گئے نومنتخب عہدہ داران نی اس بات پربھی تعجب کااظہارکیا کہ حلف برداری کے موقع پر نہ بیٹھنے کاکوئی انتظام تھا نہ پینے کاپانی موجودتھا ۔منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق حا لیہ بلدیاتی انتخا بات میں میو نسپل کمیٹی یزمان کے 16وارڈوں سمیت تحصیل کی 19یو نین کونسلوں کے جنرل کو نسلرز ،چئیر مین اور وائس چئیر مین کے عہد وں پر منتخب ہونے والے نمائندوں کی تقا ریب حلف وفا داری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آر -اوز محمد اسلم کھمبڑا،خواجہ فیاض احمد،غلام غوث کوریجہ اور نذیر احمد خاں نے ان سے حلف لیا۔ اس مو قع پر سیکیورٹی کے سخت انتظا مات تھے۔ تقریب حلف وفاداری کے بعد منتخب نمائندوں چوہدری زبیر احمد بو بک، اشتیاق احمد تارڑ، ملک محمد سرور، ملک محمد طارق، محمد اسحاق طفیل، اور ملک محمد عاشق رمضان نے پا کستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلا حیتیں ملک اور عوام کے لئے وقف کر دیں گے۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقڈی او سی اشتیاق احمد جاوید نے ضلع کونسل کے نو منتخب چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں اور کونسلروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو منتخب کیا ہے ۔ ضلع کونسل عوامی مسائل کے حل کا پلیٹ فارم ہے۔ بعدا زاں اسسٹنٹ کمشنرو ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر1تا9، ایڈیشنل کلکٹر و آر او یوسی نمبر 10تا18، عابد عنایت شیخ آر اویونین کونسل نمبر19تا27نے نو منتخب عوامی نمائندوں سے حلف لیا ۔ پروگرام کی کمپیئرنگ نعمان مسعود نے کی۔خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میونسپل کمیٹی خانیوال چیئرمین کے امیدوار راناعبدالرحمن نے کہاکہ چیئرمین منتخب ہوکر اپنا مثالی کرداراداکریں گے۔وہ گزشتہ روز حلف برادری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں اور کونسلرز کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔انہو ں نے کہاکہ علاقے کی پسماندگی اورمحرومیوں کا خا تمہ اولین ترجیح ہے۔ کبیروالا ‘ نواں شہر ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کبیروالا کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب ٹی ایم ایہا ل میں منعقد ہو ئی اس موقع پر آر او میاں اکبر ظہور نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا حلف دینے والے کونسلرز میں ملک الحاج ملک محمد ظریف ،مہر عبدالرزاق جو تہ ،ملک حاجی طاہر شفیق ،راؤ سلطان احمد خان ایڈووکیٹ ،خان اطہر یوسف خان بھٹہ،مرزا سمیع اللہ بیگ،ملک مظہر حسین انصاری ،مہر مزمل حسین چدھرڑ ،چوہدری شبیر حسین آرا ئیں ، شمیم خان بھٹہ ،صداقت حسین انصاری،مہر زوار حسین سڈھل سے حلف لیا حلف برداری کی سب سے دلچسپ بات یہ کہ مقامی انتظا میہ نے حلف برداری کی باوقار تقریب ’’انتہائی خا موشی ‘‘کے ساتھ منعقد ہ کی اور کسی کو علم تک نہ ہوا میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نومنتخب کونسلرز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کی تقریب حلف برداری بہاولدین زکریاہال میں ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر امجد سلیم سرگانہ نے نومنتخب کونسلرز کو مالا پہنا کر ویلکم کیا ،بعدازاں ریٹرننگ آفیسر عثمان اکرم نے نومنتخب نمائندگان سے حلف لیا ،تقریب میں کامیاب ہونے والے 20کونسلرز محمد شہباز بزمی،میاں محمد ارشد،حاجی دلشاد،محمد اکرم ،محمد خالد مسعود،چوہدری محمد طارق،چوہدری ندیم اختر،چوہدری محمد وقاص،ملک محمد آصف،شہزاد آصف،چوہدری محمد وسیم ،رانا محمد شہباز،محمد رمضان باؤ،چوہدری محمد حنیف،رانا ظفراقبال،حاجی عبدالستار،میاں امیر بودلہ،سید ایا زگیلانی،خالد جما ل اور ڈاکٹر غزالہ شاہین موجود تھیں۔ مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں نو منتخب ممبران بلدیاتی اداروں کی حلف برداری کی 31تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں ریٹرننگ افسران نے اپنے اپنے حلقوں کے منتخب چیئر مینوں ، وائس چیئر مینوں اور جنرل کونسلروں سے حلف لیا، ضلع مظفرگڑھ میں حلف برداری کی مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقد کی گئی، جہاں ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چیمہ نے مظفرگڑھ کی یونین کونسل نمبر 34تا 40کے منتخب چیئر مین ، وائس چیئر مین اور کونسلروں سے حلف لیا، یونین کونسل نمبر 41تا 47کے منتخب ممبران سے آر او محمد اقبال نے، یونین کونسل نمبر 48تا 54کے منتخب ممبران سے آر او جام محمدبقاء نے ، یونین کونسل نمبر 55تا 61کے منتخب ممبران سے آر او ملک محمد رفیق نے، یونین کونسل نمبر 62تا 67کے منتخب ممبران سے آر او مختیار حسین نے، یونین کونسل نمبر68تا 75کے منتخب ممبران سے آر اومحمد سلیم اختر نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے وارڈ نمبر 1تا 16کے کونسلروں سے آرا و ظفر اقبال نے ، وارڈ نمبر 17تا 32کے کونسلروں سے آر او ارشاد احمد نے اور وارڈ نمبر33تا47کے کونسلروں سے آر او چوہدری ارشد نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی خانگڑھ کے منتخب کونسلروں سے آر او خالد بشیر نے حلف لیا، تحصیل کوٹ ادو یونین کونسل نمبر 1تا 6کے منتخب ممبران سے آر اومہر مختیار احمدنے، یونین کونسل نمبر 7تا14کے منتخب ممبران سے آر او ملک حق نواز نے، یونین کونسل نمبر15تا22کے منتخب ممبران سے آر او محمد ارشاد تارڈنے، یونین کونسل نمبر 23تا28کے منتخب ممبران سے آر اوجاوید اسلم نے ، یونین کونسل نمبر 29تا 33کے منتخب ممبران سے آر اوتوکل حسین نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 1تا 16کے کونسلروں سے آر او غلام صادق خان نے، وارڈ نمبر 17تا32 کے کونسلروں سے آر او محمد اعظم کاشف نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید کے منتخب کونسلروں سے آر او میاں غلام یاسین نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ کے منتخب کونسلروں سے آر او طارق محمودنے حلف لیا، میونسپل کمیٹی سنانواں کے منتخب کونسلروں سے آر او عبدالحمید نے حلف لیا،تحصیل جتوئی یونین کونسل نمبر76تا81کے منتخب ممبران سے آر اوملک غلام نازک نے، یونین کونسل نمبر 82تا 87کے منتخب ممبران سے آر اوعبدالرزاق خان نے یونین کونسل نمبر 88تا 93کے منتخب ممبران سے آر اواللہ یار نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی جتوئی کے وارڈ نمبر 1تا 11کے کونسلروں سے آر او منیر لغاری نے، وارڈ نمبر 12تا 22کے کونسلروں سے آر او افتخار احمد بھٹہ نے حلف لیا، میونسپل کمیٹی شہر سلطان کے منتخب کونسلروں سے آر او ملک سمیع اللہ نے حلف لیا، تحصیل علی پور یونین کونسل نمبر 94تا99کے منتخب ممبران سے آر اوعلمدار بخاری نے، یونین کونسل نمبر 100تا105کے منتخب ممبران سے آر اوچوہدری طارق جاوید نے، یونین کونسل نمبر 106تا 111کے منتخب ممبران سے آر اومحمد افضل خان نے حلف لیا، جبکہ میونسپل کمیٹی علی پور کے وارڈ نمبر 1تا12کے کونسلروں سے آر او رانا منورعباس نے اوروارڈ نمبر 13تا 24کے منتخب کونسلروں سے ملک ریاض نے حلف لیا۔ نومنتخب چیئر مین یونسل کونسل تلیری مظفرگڑھ اے بی مجاہد نے حلف برداری کی تقریب میں حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اس موقع پر مظفرگڑھ کی یونین کونسل نمبر 34تا40کے نو منتخب چیئر مین، وائس چیئر مین اور جنرل کونسلر موجود تھے۔خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے نو منتخب کونسلرزکی تقریب حلف برداری خان گڑھ بلدیہ کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں نو منتخب کونسلرز حاجی لیاقت علی قریشی ،نوابزادہ بلال احمد ،ابو سفیان طور ،ملک یامین سندیلہ،عبدالغفار زرگر،نوابزادہ مزمل خبیب خان،عبدالغفار،شیخ رضوان افضل،شیخ ارشد علی قریشی ،سید طاہر شاہ بخاری،خواجہ بلال احمد نے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔نو منتخب کونسلرز سے حلف ریٹرننگ آفسر خالد بشیر نے حلف لیا ۔تقریب میں سردار محمد معظم ڈوگر ۔شیخ گلزار نسیم ۔نوابزادہ فاروق احمد خان ۔ملک رضوان الرحمان ۔ثقلین عباس۔نوابزادہ شاھد حسین خان ۔مہر راشد نصیر سیال ۔حاجی سعید اللہ عرف گلو۔نوابزادہ عرفان اللہ خان ۔سہیل خان ۔ شاھد اقبال ملک ۔محمد اقبال بخاری۔رانا محمد یسین۔حاجی محمد طفیل ضیاء۔ مظہرحسین خان بلوچ عرف کٹو خان۔قلندر خان بلوچ۔باقر خان بلوچ۔حسین علی خان۔صدر الطاف خان بلوچ اور انچارج بلدیہ خان گڑھ رانا کاشف کے علاوہ دیگر معزیزین علاقہ نے شرکت کی ۔چوک اعظم سے نامہ نگار ، سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روزچوک اعظم میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلرز حلف برداری کی تقریب بلدیہ حال میں منعقدہوئی اس تقریب حلف برداری میں نومنتخب کونسلرزوارڈ نمبر1ساجد خان نیازی وارڈنمبر2محمدشاہد رندھاواوارڈ نمبر3محمدرفیق اوڈ راجپوت وارڈ نمبر4عدنان نذیر علوی وارڈ نمبر5محمدبلال وڑائچ وارڈ نمبر6منظور قادر چیمہ وارڈ نمبر7چوہدری خالد محمودآرائیں وارڈ نمبر8چوہدری محمدخلیل وارڈ نمبر9محمدعارف سندھڑوارڈ نمبر10الحاج ملک ریاض گرواں وارڈ نمبر11لالہ محمداسلم گجروارڈ نمبر12حاجی ملک شہزاد گرواں کے علاوہ میاں محمدیٰسین آرائیں سابق سٹی ناظم،چوہدری بشارت رندھاواچیئرمین مارکیٹ کمیٹی لیہ ،ملک سلطان اعوان ،ارسلان تھہیم اور معززین چوک اعظم نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اس تقریب میں ریٹرنگ آفیسر عرفان جی نے نومنتخب کونسلرزسے حلف لیا گیا ۔چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق تفصیل میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے بارہ منتخب جنرل کونسلرز سے عرفان پریذائیڈنگ آفیسر نے ٹاؤن کمیٹی کے جناح ہال میں شہریان کی موجودگی میں حلف لیاکامیاب جنرل کونسلرز چوہدری خالد محمود آرائیں ،منظور قادر چیمہ، رفیق اوڈ، عدنان نذیر علوی، محمد شاہد اقبال رندھاوا، ساجد خان نیازیPTIکے نشان پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ملک ریاض گرواں شہزاد گرواں، چوہدری خلیل احمد۔مسلم لیگ ن سے اور آزاد امیدوار چوہدری بلال احمد ، لالہ اسلم گجر، محمد عارف سندھڑ اس طرح کل بارہ سیٹوں پر کامیاب امیدوار نے جنرل کونسلرز کا حلف اٹھا لیا ۔چوک سرور شہید سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوک سرورشہیدمیں لوکل گورنمنٹ چھے یونین کونسلز کے نومنتخب چئیرمین ، وائس چئیرمین اور کونسلران کی تقریب حلف برداری، ریٹرننگ آفیسر محمد جاوید اسلم شاہ نے حلف لیا، اقتدار و اختیار اللہ تبارک تعالی ٰ کا عطا کردہ ہے۔ اور یہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹو ں کی باڑ ہے۔قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے۔ نومنتخب لوگ اپنے آپ کو اپنے حلقہ کے لوگوں کا خادم ثابت کریں۔ آر او محمد جاوید اسلم شاہ کا تقریب حلف برداری سے خطاب ، یونین کونسل کے 6 چئیرمین 6وائس چئیر مین،اور36 کونسلران شامل تھے ان میں یونین کونسل نمبر23 ذوالفقار آبادسے چئیرمین ملک نذیر احمد کھکھ ،وائس چیرمین چوہدری ذوالفقارعلی یونین کونسل نمبر24 واندڑ چئیرمین ملک مرید حسین ملانہ ، وائس چیرمین چوہدری ضیاء الحق، یونین کونسل نمبر25 صادق آباد سے چئیرمین ضیاء الحق چانڈ یہ وا ائس چیرمین ذوالقرنین حیدر باجوہ، یونین کونسل نمبر 26 سے چئیرمین منیر احمد باروی،وائس چیرمین چوہدری محمدیامین کونسل نمبر27 شادیخان منڈا سے چئیرمین مہر عاشق کلاسرہ،وائس چیرمین عبدالمجید اعوان، یونین کونسل نمبر28 نور شاہ سے چئیرمین جاوید اقبال خان چانڈیہ،وائس چیرمین عظیم بخش شامل تھے۔جبکہ 36 کونسلران بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے اس موقع پر تقریب سے الیکشن کمیشن کے خصوصی نمائندے چوہدری عبدالوحید نے اصلاحی لیکچر دیتے ہوئے کہا نومنتخب اراکین کو کہا کہ وہ اگر چاہیں تو ایماندار ی اور دیانتداری سے اپنے علاقوں کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ مخلوق خدا کے کام آئیں ۔ آپ کے حلقوں کے لوگ امیدکے سہارے زندہ ہیں ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔چوک سرور شہید سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میونسپل کمیٹی چوک سرورشہید کے نومنتخب 13 اراکین محمد عابد منظور باروی، رانا اورنگ زیب اشرف، رانا جنید اشرف، رانا علی زیب ، رانا ارشدعلی ایڈووکیٹ، علی حسن اعوان، محمد یعقوب، ملک امان اللہ آزاد،چوہدری منیراحمد، ملک عرفان صدیقی،غلام فرید کشک،محمد نواز، محمد شفیع عرف شبا بلوچ نے گزشتہ روز دفتر ڈپٹی آفیسر زراعت میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف اٹھایا ۔ ریٹرنگ آفیسر میاں محمد یٰسین واندڑ نے نومنتخب جنرل کونسلران سے حلف لیا۔ حلف کی اس مختصر تقریب کے اختتام پر محمد عابد منظور نے مٹھائی تقسیم کی اور دعا کرائی۔ روہیلانوالی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روہیلانوالی کے نو منتخب چیئرمین یوسی روہیلانوالی رانا شفقت حسین ایڈووکیٹ وائس چیئرمین محمد سلیم خان ، یوسی جھنڈیوالی چیئرمین ملک سعید احمد کھاکھی ، وائس چیئرمینس حافظ ملک کوثر حیات کھاکھی ، یوسی موچیوالی سے چیئرمین میاں فیاض حسین کپاہی ، وائس چیئرمین میاں حبیب خان بھٹہ ، یوسی ابراہیم والی چیئرمین میاں اسماعیل خان بھٹہ ، وائس چیئرمین سردار زوار خان بھٹہ ، یوسی آلودیوالی چیئرمین ملک عمر خالد لنگڑیال وائس چیئرمین ملک اللہ ودھایا کھوکھی یوسی محال کھاکھی چیئرمین سردار سہیل اختر خان گوپانگ ، وائس چیئرمین جام محبوب نواز درگ ، یوسی ماہڑہ چیئرمین جام ظفر علی ذیلدار وائس چیئرمین جام ظفر کے علاوہ منتخب ہونے والے کونسلروں رانا عمر فاروق ، ملک ارشاد کے الوہ تقریباً 35کونسلروں نے بھی حلف اٹھایا ریٹرنگ آفیسر ز جام بقا مظفر گڑھ نے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر بھاری ذمہ داری آپہنچی ہے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام الناس اور علاقہ کی پسماندگی دور کریں ۔ حلف برادری کے بعد رانا محمد رشید ، ملک شریف ، اشرف ، ڈاکٹر محمد اختر کھرل ، حاجی واحد بخش ، سید عتیق الرحمان ، ڈاکٹر مجاہد حسین نے مبارکباد دی ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میونسپل کمیٹی میلسی کے کونسلرز اوریونین کوسلوں کے چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں اوریوسی کونسلرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا میونسپل کمیٹی کے 12ممبران محمدطاہر خان یوسفزئی ،مہر عبدالخالق ارائیں ،شیخ راشد رحمن ،مہرظفر اقبال احمدایڈووکیٹ،میاں محمدعمار گل ارائیں ،راؤ محمداکبر خاںِ توصیف احمدخان یوسفزئی ،شیخ عزیز الرحمن سونا ،ملک خوشی محمد ،ملک محمد حبیب ،محمداشتیاق بھٹی اورچوہدری محمداکمل ایڈووکیٹ سے ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او میلسی چوہدری محمدندیم نے حلف لیاتقریب میں صدر میلسی بار سید شبیر حسین کاظمی ،صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہ،صدر انجمن تاجران شیخ محمدسلیم ،تحصیل دار ملک آٖفتاب ڈوگر،،جنرل سیکرٹری یار محمدخا ن ہنجرا،میاں محمدسجاد ارائیں ،چوہدری عبدالغفار،چوہدری محمدالطاف،قاری محفوظ احمدقاسمی ،حافظ غلام اللہ محمدی ،حافظ محمدساجد،حاجیعبدالرشید،میاں سعیداحمدارائیں،میاں عزیز الرحمن ،حاجی محمدسلیم بھٹی ،صدر غلہ منڈی مہر ممتاز احمد،ڈاکٹر بشیر شاد،عبدالماجد ،خالد رسول ملک ،علی حسین جاویداوردیگر موجود تھے حلف برداری سے قبل ممبر میونسپل کیمٹی توصیف احمدخان یوسفزئی کے بھائی احمد ہارون خان ثاقب ایڈووکیٹ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی بعدازاں یونین کونسل نمبرز68تا 75کے نومنتخب چیئرمین عاصم سعید خان منیس،سید الطاف حسین شاہ،ملک ریاض مسوان،مصباح اللہ خان ترین،چوہدری ظفراقبال جٹ،محمدارشد گوندل ،عظمت اللہ ،محمداعظم کے علاوہ وائس چیئرمینوں اورکونسلرزسے اسسٹنٹ کمشنرسید شفقت رضا بخاری نے حلف لیاتقریب میں معززین کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میلسی میں ریٹرننگ آفیسر چوہدری محمدمعروف نے یونین کونسل نمبر 92تا 98کے منتخب چئر مینوں وائس چیئر مینوں اورکونسلرز سے حلف لیا جبکہ ریٹرننگ آفیسرمبشر رحمن نے یونین کونسل نمبر 84تا 91کے چیئر مینوں وائس چیئرمینوں اورکونسلرز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال دنیا پور میں پنجاب میں پہلے مر حلے میں ہونے الے تحصیل دنیا پور کی 22یونین کونسلو ں اورمیونسپل کمیٹی دنیا پور کے نومنتخب نمائندو ں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں تحصیل دنیا پور کی 22یونین کونسلو ں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین حضرات کے علاوہ کونسلرز نے بھی شرکت کی ان سے ان کے متعلقہ رٹرننگ آ فیسر ز نے حلف لیا جبکہ میونسپل کمیٹی دنیا پور کے 12وارڈز کے کونسلرز سے ٹی ایم او راؤ محمد علی نے حلف لیا تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی مقامی ایم پی اے عامر اقبال قریشی تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آ صف حیات لودھی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی عامر اقبال قریشی نے کہا امید ہے کہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے حلقے ترقی اور لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنی بہترین صلا حیتوں کا مظا ہرہ کریں گے تاہم اس موقع پر یوسی نمبر 30اور32کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا حلف ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا کیونکہ پہلے مرحلے کے موقع پر ان یوسی میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے جو بعد میں منعقد ہوئے تھے ۔خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی طرح خان پور میں بھی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرزکی حلف برادری کی تقریب گورنمنٹ نارمل سکول کے وسیع وعریض ہال میں منعقد ہوئی ،پریزایڈنگ آفیسروڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریل ہوم صنعت زار بہاولپورچوہدری محمدشفیق تبسم نے آٹھ یونین کونسلزنمبر74تا81 یونین کونسل چاچڑاں شریف،یونین کونسل چانڈیہ ،یونین کونسل غوث پور،یونین کونسل غازی پور،یونین کونسل ججہ عباسیاں،یونین کونسل جام پور ،یونین کونسل ڈھنڈ گاگڑی ، یونین کونسل گڑھی اختیا ر خان سے نومنتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرزسے حلف لیا،اورمنتخب عوامی نمائندگان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب امیدواران اس حلف کی پاسداری کریں گے اور پوری دیانت داری سے عوام اور حلقے کی خدمت کریں گے۔،تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل ایلمنٹری کالج خانپور میڈم نصرت جہاں تھی ۔اس موقع پر یونین کونسل ڈھنڈ گاگڑی سے منتخب چےئر مین سہیل ظفر عطاء،یونین کونسل جام پور سے مشرف خا ن جتوئی،یونین کونسلججہ عباسیاں سے محمد امین غوث و دیگر نو منتخب چےئر مین و وائس چےئرمینوں نے حلف اٹھایا۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھنوٹ میں واقع ریٹرننگ آفس میں یو سی دھنوٹ سمیت 6یو سیز کے منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ہے،ریٹرننگ افسر چوہدری غلام مصطفیٰ نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا،اس موقع پر یوسی دھنوٹ کے چیئر مین میاں ولی محمد کاشف اور وائس چیئر مین رانا عابد علی کونسلرز سمیت حلف اٹھایا،اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھنوٹ کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرانا ہماری اولین ترجیح ہو گی ۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق اللہ تعالیٰ کے بعد اہلیانِ دھنوٹ کا مشکور ہوں حلف اٹھا لیا ہے دھنوٹ کی تعمیر وترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ا نتہائی ایمانداری،خوش اسلوبی اور ان خیالات کا اظہار میاں ولی محمد کاشف چیئر مین یونین کونسل دھنوٹ نے حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ بھکر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعرات کے روز ضلع بھکر کی 64یونین کونسلوں اور 6میونسپل کمیٹیوں کے منتخب نمائندگان نے حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریبات چاروں تحصیلوں میں منعقد کی گئیں جن کے دوران یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے ریٹرننگ افسران /پریذائیڈنگ افسران نے منتخب بلدیاتی نمائندگان سے حلف لیا۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع لیہ میں نو منتخب بلد یا تی نما ئند گا ن کی حلف برداری کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرچوبا رہ جا م آفتا ب حسین اور اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں کی زیر صدارت دونو ں تحصیلو ں کے چیئر مین ، وائس چیئر مین و جنرل کو نسلرز کی حلف برداری کی تقریبا ت منعقد ہو ئیں جن میں متعلقہ ریٹرنگ افسران نے ایم سی چوبا رہ ، ایم سی فتح پور ، ایم سی کر وڑ اور تحصیل کر وڑ و چوبارہ کی یو نین کونسلو ں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین و جنرل کو نسلرز سے حلف لیا گیا ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر جد ید اور معیاری میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے بلد یا تی اداروں کو متحرک ، فعال بنا نے کے لئے تمام تر وسائل کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیحات میں سر فہرست ہے یہ با ت انہو ں نے جنا ح ہا ل ٹی ایم اے آفس لیہ میں بلدیا تی اداروں کے نو منتخب نما ئندگا ن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپنے صدارتی خطا ب میں کہی ۔ تقریب میں ریٹرننگ افسران اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، اے سی لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ٹی ایم او عثما ن جا وید نے یو نین کو نسل 1تا24اور میو نسپل کمیٹی لیہ کے نو منتخب چیئر مین ، وائس چیئر مین اور جنرل کو نسلر سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ امید ظا ہر کی کہ بلدیاتی اداروں کے نما ئند گا ن اپنے اپنے حلقوں کے شہر یو ں کو بہتر میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر توانیا ں بروئے کار لا ئیں گے اور اپنے حلقے کے شہر یو ں کے ساتھ یکساں اور مساوی بنیا دوں پر ترقیاتی ثمر ات سے بہر مند کر کے ایک نئے سما جی عہد کا آغاز کر یں گے ۔ لیہ ‘ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل کروڑ کی 17میں سے 16یونین کونسلوں کے چئیرمینوں وائس چئیرمینوں اور 102کونسلروں نے حلف اُٹھا لیا،حلف ریٹرنگ افسران تنویر یزدان خان اور ملک غلام فرید نے لیا،تقریب TMAہال کروڑ میں منعقد ہوئی چئیرمینوں صاحبزادہ محبوب الحسن،چوہدری پرویز اختر فروز علی خان سواگ،ملک عمر علی اولکھ،منور عباس شاہ،صاحبزادہ طارق سلطان،فضل عباس کچھیلا،چوہدری قیصر ارشاد،محمد شفیق رندھاوا،حاجی یاسین جٹ،سید سبطین شاہ،ملک حمید سامٹیہ،ملک طارق سامٹیہ،چوہدری اکرم گجر،سردار غلام محی الدین خان سیہڑ،چوہدری حاجی محمد اشرف،جبکہ ایک چئیرمین چوہدری انعام الحق غیر حاضر رہے اسی طرح وائس چئیرمینوں چوہدری مشتاق،خالد محمود گجر،ارشاد حسین سواگ،چوہدری عبدالرؤف گجر،ملک اعجاز جگ،محمد افضل اسراء،ملک منیر سامٹیہ،شکیل عباس گشکوری،چوہدری سردار احمد،چوہدری ذوالفقار علی بھٹی،ملک ظفر سواگ،سردار شمس الدین خان سیہڑسمیت 102کونسلروں سے حلف لیا۔ میونسپل کمیٹی کروڑ کے 13جبکہ فتح پور کے 11نو منتخب کونسلروں نے حلف اُٹھا یا،حلف ریٹرنگ افیسر ممتاز کلاچی اور ملک غلام عباس نے لیا،تقریب ٹی ایم اے کروڑ میں منعقد ہوئی ،تفصیل کے مطابق کروڑ میونسپل کمیٹی کے 13کونسلروں اجمل بلوچ میاں بھکو، سجاد زین العابدین فیض چیمہ، حاجی امام بخش،اشفاق بلوچ،حکیم آفتاب،ملک عثمان اولکھ شیخ فیاض الحق رانا محمد طارق، چوہدری افتخار حسین، ممتاز شاہ قریشی، شیخ محمد آصف سے ریٹرنگ افیسر ممتاز خان کلاچی نے جبکہ میونسپل کمیٹی فتح پور 11 کونسلروں حاجی رحمت اللّہ جٹ،میاں جاوید،ملک حنیف کھرل،چوہدری عبدالابرار،ملک رمضان کھنڈ،چوہدری اظہار کاہلوں،رانا غلام مصطفٰی بابو،ملک اشرف اور چوہدری ریاض سے ریٹرنگ افسر غلام عباس نے حلف لیا۔ چشتیاں سے نامہ نگار کے مطابق 31اکتوبر 2015 ؁ء کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نو منتخب جنرل کونسلرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تقریب حلف برداری تحصیل کونسل ہال ٹی ایم اے چشتیاں میں منعقد ہوئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر و ریٹرننگ آفیسر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو نے حلف لیا ۔ متوقع امیدوار چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں عاطف متیانہ کونسلروں کی بھاری تعداد کے ہمراہ میونسپل ہال ٹی ایم چشتیاں پہنچے بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کمیٹی کے 36جنرل کونسلر منتخب ہوئے جبکہ 35کونسلر نے حلف اٹھایا ایک جنرل کونسلر چوہدری منصور الحق بیرون شہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے جو کہ بعد میں حلف اٹھائیں گے ۔ کوٹ چھٹہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق صوبہ بھر کی طرح تحصیل کوٹ چھٹہ میں میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے 13جنرل کونسلروں کی تقریب حلف برادری گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں جنرل کونسلروں کے علاوہ کوٹ چھٹہ کے معززین میں شامل تھے ۔ قصبہ بصیرہ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرمداد قریشی میں یونین کونسلز 68تا75سے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ر یٹرنگ آفیسرچودھری سلیم اختر نے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سے حلف لیا۔تقریب کے بعد یونین کونسل بصیرہ کے وارڈ نمبر 1سے منتخب آذاد جنرل کونسلر شاہد شہزاد قلندرانی اور یونین کونسل گل والہ کے وارڈنمبر6سے منتخب آذاد جنرل کونسلر ملک غلام مصطفےٰ کالرو نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام ہی جمہوریت کا حقیقی حسن ہے۔کوٹ سمابہ سے نامہ نگار کے مطابق میونسل کمیٹی کوٹ سمابہ کے تمام 12نومنتخب کونسلرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اس سلسلے میں دفتر ٹاؤن کمیٹی کوٹ سمابہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ریٹرنگ آفیسررانا ذاہدفاروق میونسپل کمیٹی کے نو منتخب کونسلرز راؤ عامر اعجاز، جام امان اللہ،سید منیب شاہ ،جام ملک دین ،طفیل خان ، سید اکبرشاہ ،چوہدری محمد ارشاد،سید شجاعت علی،سید محمودالحق،محمداکرام،جام انور،چوہدری راشد حسین سے حلف لیا ۔ کہروڑپکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کہروڑپکا کی 20یونین کونسلز ،28میونسپل کونسلرزنے حلف اٹھالیا۔نومنتخب چئیرمین و کونسلر حلف کے بعد تھانوں میں جا پہنچے اور ایس ایچ او سے ملاقاتیں کی۔ جمہوری عمل کا آغاز تھانوں سے شروع۔ تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی تلمبہ میں تلمبہ کے پندرہ وارڈزسے نومنتخب کونسلروں مہرنصرت حسین ہراج، ملک سرفرازحسین ایڈووکیٹ، نثاراحمد بزمی، حاجی محمد اسلم آڑھتی، مہرمنظوراحمد ہراج، منشی جعفر علی تگہ، رائے خضرعلی کھرل، کنورریاض حمید، حاجی لیاقت علی ڈوگر، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری شاہدمحمود منج، رانا اشفاق حسین، عمرحیات جنجوعہ،رانا صغیراحمد منج اورمرتضیٰ بھٹی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نو منتخب چےئرمین وائس چےئرمین و ممبران یونین کونسل شاہ جمال،احمد موہانہ ،مہر پور ،عثمان کوریہ ،دانٹریں ،مانک پور،آلودے والی ،شریف چھجڑہ،ڈی او ایلیمنٹری ریٹرنگ آفیسر مظفرگڑھ مختیا ر حسین پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ملک رفیق احمد مونڈا ہیڈ ماسٹر رانا فرزند علی نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا ۔ عبدالحکیم سے نامہ نگار کے مطابق آر او ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابرار حسین عاربی نے خانیوال میں لیا۔ حلف کی تقریب میں بارہ کے بارہ کے ممبران موجود تھے، بعد ازاں چئیرمین کے امیدوار حاجی چوہدری محمد اقبال کونسلر نے منتخب کونسلروں کے اعزاز میں ظہرانہ میں دیا ، جس میں چوہدری خالد محمود،ملک غلام شبیر ، قسور علی بھٹی، منیر حسین کاظمی اور دیگر نے شرکت کی ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق نومنتخب بلدیاتی چئیرمینوں ،وائس چئیرمینوں اور کونسلرز کی تقریبات حلف برداری ۔ریٹرننگ آفیسر ز نے نمائندوں سے حلف لیا۔حلف برداری کی پہلی تقریب ٹی ایم اے بورے والا کے جناح ہال میں منعقد ہو ئی جہاں ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او رانانوید احمد خاں نے بلدیہ بورے والا کے 18بلدیاتی کونسلر ز جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز رانا عبدالرحمان خان نے دیگر 18حلقوں کے نمائندہ کونسلرز سے حلف لیابلدیہ بورے والا کے 36وارڈز میں سے 35کونسلروں ، شکیل حشمت ،میاں عبدالمتین ،محمد عارف مغل ،عبدالغفار بٹ،میں عمران غفور، حاجی محمد افتخار بھٹی ، ملک امتیاز حسین ،طلعت محمود لنگڑیال، ظہور احمد ڈوگر، مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ،فلک شیر ڈوگر،عبدالغفار بھٹی ، شکیل نواز ڈھلوں،محمد طارق طور،رانا مظہر مختار،ایاز محمود گھمن ، محمد شریف چیمہ،رانا ارشاد احمد، چوہدری عبدالرؤف کھوکھر، ملک فاروق اعوان،ثناء اللہ رحمانی ، سیٹھ اسرار احمد ،جمیل شاہد ، راؤ غفار علی ،غلام مصطفے بھٹی،سردار راشد عظیم، راناشاہد علی،فیض محمد ڈوگر،عبدالخالق ٹھیکہ،میاں خالد حسین ، محمد عاشق آرائیں ، محمد شہباز عر ف باجا بھٹی،محمد علی آرائیں ، شیخ عمران اسلم اور مسلم لیگ (ن) کے راؤ عزیز الرحمن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ ایک حلقہ کونسلر عبدالجبار بٹ بوجوہ حلف نہ اٹھا سکے۔جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یونین کونسل کوٹ جانوں ، کوٹ طاہر ، بستی جیرن ، بستی رندان نواں بیگراج ، تتا روالا ، اللہ آباد شرقی اور کوٹلہ دیوان کے نو منتخب چیئرمینوں نے اپنے وائس چیئرمینوں اور کونسلرز سمیت حلف اٹھایا حلف برادری کی شاندار تقریب گزشتہ روز بوائز ڈگری کالج جام پور کے خواجہ فرید ہال مٰۃں منعقد ہوئی ۔ جس میں سردار قمر خان احمدانی نے یونین کونسل کوٹ جانوں ، سردار منصور ختر خان لغاری نے کوٹ طاہر ، سردار حاجی محمد شریف خان لُنڈ نے بستی جیرن ، سردار محمد اقبال خان نے بستی رندان ، مرزا شہزاد خان عرب بنی اسد نے نواں بیگراج ، مرزا حفیظ اللہ ک کا عرب بنی اسد نے تتار والا مرزا شفقت اللہ خان عرب بنی اسد نے کوٹلہ دیوان اور مرزا شہزاد ہمایوں خان نے عرب بنی اسد نے یونین کونسل اللہ آباد شرقی کے چیئرمین کی حیثیت سے حلف اٹھایا ریٹرنگ آفیسر رانا ممتاز احمد نے ان سے حلف لیا ۔ چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل چوبارہ کے یونیز کونسلرز کے چیئرمین وائس چیئرمین کا کمیٹی چوبارہ کے نو منتخب کونسلرز نے آج حلف اٹھالیا تحصیل چوبارہ کی سات یونیز کونسلر ، خیرے والا جام منظور چیئرمین ، نو انکوٹ والا ، ملک اسلم بپی ، جمال چھیر ی یوس ملک محمد افضل سرگانہ رفیق آباد کے چیئرمین چوہدری محمد طاہر کاہلوں ، سہارن یوسی کے چیئرمین طاہر سفیان بھٹی شیر گڑھ کے نوید خان لاشاری چیئرمینوں کا حلف ریٹرنگ آفیسر جام آفتاب حسین نے تحصیل آفس چوبارہ میہں ایک پروقار تقریب میں حلف لیا ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق نو منتخب کونسلرز کی تقریب حلف برداری، میونسپل کمیٹی ترنڈہ سوائے خان کے نو منتخب کونسلرز سے ریٹرننگ آفیسر و ڈی او (سی)ڈاکٹر جاوید احمد نے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں میونسپل کمیٹی ترنڈہ سوائے خان سے منتخب مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین سردار فیصل خان عباسی، وائس چیئرمین راؤ غلام فرید، کونسلرز ملک نذیر احمد، فاروق خان نیازی، محمد ندیم، حاجی رئیس عمر کھوکھر، عبدالستار سنگھڑ، محمد فاروق احمد، الطاف حسین ، آزاد کونسلر رئیس شیر محمد چنہ اور پی ٹی آئی کے کونسلر میاں عمران فضل نے حلف اٹھایا جبکہ مسلم لیگ (ن)کے ایک کونسلر منیر احمد رحمانی جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں وہ بعد میں حلف اٹھائیں گے۔ مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے نومنتخب کونسلروں کی حلف برداری کی تقریب بلدیہ کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی جس میں ریٹرنگ آفیسر سردار ثنااللہ خان سہرانی نے نومنتخب کانسلروں 11 جنرل کونسلروں عطااللہ شکانی، حاجی عبدالروف دریشک، خاتون کونسلر شمیم انور، محمد طفیل عرف بابا جی، راو محمد حاکم ایڈوکیٹ، راناثنااللہ کلیم ایڈوکیٹ، ڈاکٹر علی حسن فریدملک، حمزہ فرید ملک، محمد حسین پنوار، میاں حاجی محمد سلیم، چوہدری عبدالمجید سندھی سے حلف لیا دو کونسلروں راو محمد حاکم ایڈوکیت اور محمد حسین پنوار کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ یونین کونسل نمبر68تا75کے نومنتخب چیرمین ،وائس چیرمین اور کونسلر ز نے آج دن 11بجے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا، حلف وفاداری کی تقریب گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر ریلوے روڈ ڈیرہ غازیخان میں منعقد کی گئی تھی تقریب میں 7چیرمین 8وائس چیرمین اور 48کونسلرز نے شرکت کی جبکہ ایک چیرمین بوجہ نوٹیفیکیشن غیر حاضر تھا، ریٹرننگ آفیسر انجینئر شاہد وسیم چشتی جوکہ اس وقت ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بھی ہیں نے تمام نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ منیجر ٹیوٹا حاجی جمیل احمدطیب اور عطاء الرحمن گورمانی بھی موجود تھے ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جنرل کونسلر سردار محمد حسن خان مزاری ،سردار حبیب خان مزاری ۔ ثناء اللہ، مثال دین، یعقوب خان مزاری، ملک خلیل احمد ،شاہ غلام کھوگانی ،ملک محمد عمران حاجی حضور بخش، حاجی اللہ جوایا سومرو ، محمد ظفر رانجھا ، لیاقت علی نے حلف لیا جنرل کونسلر ز اسسٹنٹ کمیشنر روجھان فاروق صادق نے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں منتخب ممبران کے علاوہ معززین شھر انجمن تاجران کے صدر موسٰی خان مزاری ، ٹی او ایف ریاض خان مزاری ، پی ایس عبدالروف مزاری ،رانجھا خان کے علاوہ صحافیوں میں محمد علی عامر گورچانی ،محمد علی انجم ڈوگر ،عامرندیم راجپوت ،شکیل عمران ،شکیل سعیدی ،طفیل ملک اور دیگر نے شرکت کی۔احمد پور شرقیہ سے نامہ نگا رکے مطابق احمدپورشرقیہ میں ریٹرننگ آفیسران سینئر ہیڈ ماسٹرگورنمنٹ ایس اے ہائی سکول اختر حسین کمال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (مردانہ) غلام رسول نے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ۔ وائس چیئرمینوں اور کونسلران حضرات جن میں یونین کونسل چیئرمین سردار ملک قاد ر بخش وارن۔ ملک فیض اللہ رنونجہ ۔ مہر جمیل سیال۔ رئیس عبدالحکیم ۔ ملک عابد گھلو۔ ملک سعید کنہوں۔ احمد نواز بختیاری۔جبکہ م

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...