مہمند پریس کلب کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت

مہمند پریس کلب کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی مذمت

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مومند پریس کلب میں ایک ہنگامی اجلاس صدر گل محمد مومند کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں فوزی خان مومند، حیران مومند، شکیل مومند، عبداللہ ملک، وصال مومند، شاہ محمود مہمند، غلام حسین محب، مکمل خان، عزیر نے شرکت کی۔اجلاس میں ARYNEWSاسلام آباد کی بیوروافس پر ہونے والے حملے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ صحافت اور صحافیوں کو سچ لکھنے اور سچ کو سامنے لانے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہم ایسے عناصر کی ہر فورم پر مخالفت کرینگے جو صحافت اور صحافیوں کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر