ڈیرہ ،پیکٹا کا بورڈ آف گورنر کے نظام کیخلاف کلاسز کا بائیکاٹ

ڈیرہ ،پیکٹا کا بورڈ آف گورنر کے نظام کیخلاف کلاسز کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کالج ٹیچرزکی صوبائی تنظیم پیکٹاکامجوزہ بورڈآف گورنرنظام کیخلاف پورے صوبہ کی طرح ڈیرہ ڈویژن میں بھی تمام کالجز میں11بجے ٹیچرزنے کلاسزکابائیکاٹ کیا۔اس سلسلے میں ڈگری کالج نمبرون ڈیرہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجسمیں مقررین نے صوبائی سینئرنائب صدر پروفیسر عبدالرؤف‘ڈویژنل صدرپروفیسرفیض اللہ‘نائب صدر پروفیسرولی اللہ اورضلعی صدر پروفیسر تنویربابرنے صوبائی حکومت کے کالجزکیلئے مجوزہ بورڈآف گورنر کو یکسرمسترکردیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بورڈآف گورنرکی آڑمیں تعلیم کوپرائیویٹائزکررہی ہے جوکہ غریب عوام کیساتھ ایک بہت بڑی زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیمی اصلاحات کرے تواس کاخیرمقدم کرینگے لیکن سٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لئے بغیراسکی پرائیویٹائزیشن کسی طورقبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ رات کے اندھیروں میں سرکاری ملازمین کیلئے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں اگرصوبائی حکومت مخلص ہے توکھل کراسکااعلان کرے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف نجکاری کی مخالفت کررہی ہے اوردوسری طرف کالجزکی خودنجکاری کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ اورمانیٹرنگ کے نظام کوفعال کرکے اصلاحات کرے۔انہوں نے کہاکہ بورڈآف گورنرفیصلہ صوبائی حکومت نے واپس نہ لیاتومکمل احتجاجی تحریک شروع کرینگے