پھول نگر ،شدید دھند کے باعث مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم2 افراد جاں بحق

پھول نگر ،شدید دھند کے باعث مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم2 افراد جاں ...

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)گزشتہ صبح شدید دھند کے باعث مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم۔2 افراد جاں بحق 10شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی سے لاہور جانے والی ٹیوٹاہائی ایس نمبریLHO:9338 نتھے خالصہ کے قریب سردار پور ٹیکسٹائل ملز کے سامنے یوٹرن پر پہنچی تو اچانک ٹریکٹر ٹرالی یوٹرن سے روڈ پر آچڑھی۔ جس سے ویگن بے قابو ہوکر اس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کوچ بری طرح پچک گئی ۔حادثے میں ارشداور یونس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کو گاڑی کے مختلف حصے کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ جبکہ رشیداں بی بی ،نجمہ ،علی احمد،گلزاراور نوشیر وغیرہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی ہسپتال سے طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت کے پیش نظر لاہورریفر کردیا گیا۔

پھول نگر،حادثہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...