دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں ،ڈی آئی جی

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں ،ڈی آئی جی

 مردان( بیو رورپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس مردان ریجن محمد سعید نے کہا ہے کہ دہشت گر دی کے خلا ف جنگ میں پولیس نے لا زوال قربا نیا ں دی ہے اور سپا ہی سے لے کر ااور جر نیلوں تک 16سو نو جوانوں نے اپنے جا نو ں کے نذرانے پیش کئے شہداء کے ورثا ء ان کے خو ن کے حقیقی وارث ہیں اور وہ بھی اپنے شہداء کی طر ح ملک و قوم کی خا طر قربا نی کے لئے تیا ر رہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پولیس لائن میں مردان ریجن پو لیس شہداء کے بچوں اور بھائیوں کو محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی کر نے کی منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈی آئی جی مردان ریجن محمد سعید نے 82 پولیس شہداء کے بیٹوں اور بھائیوں میں بھرتی ہونے کے تقرر نا مے دئیے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہدائے پولیس پر فخر ہے جنہوں نے قیام آمن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کر کے ملک و قوم کو آمن کا گہوارہ بنایا ۔ان شہدائے پولیس کے بچے محکمہ پولیس کے اپنے بچے ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ آج شہدائے پولیس مردان کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بطور ای ایس آئی کے عہدوں پر بھرتی کیا گیا ہے۔شہدائے پولیس کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے پر امید رکھتے ہیں کہ وہ محکمہ کا نام روشن کرینگے۔ تقریب میں ڈی پی او مردان فیصل شہزاد سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ تحصیل ناظم مردان محمد ایوب خان ،نائب تحصیل ناظم مشتاق سیماب ،حاجی احسان باچہ اور مردان پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع ،پریس سیکرٹری بشیر عادل خان کے علاوہ دیگر صحافیوں اور شہدائے پولیس کے رشتہ داروں نے اس تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...