گوجرانوالہ:غیر قانونی کمرشل و رہائشی بلڈنگوں کیخلاف کاروائی 10 عمارتیں مسمار 4 سیل

گوجرانوالہ:غیر قانونی کمرشل و رہائشی بلڈنگوں کیخلاف کاروائی 10 عمارتیں ...

 گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) ٹی او پی اینڈ سی قلعہ دیدار سنگھ ٹا ؤ ن سرفراز احمد خان کا کو ٹلی رستم گرجا عالم چوک کوٹ اسحاق قلعہ دیدار سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بغیر نقشہ این او سی تعمیر کر دہ10کمر شل بلڈنگوں مسمار کرکے 4کو سیل کر دیا اس موقع پر ٹاؤن آفیسر سرفراز احمد خان نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر احد ڈوگر کی ہدایات پر ٹی ایم او نے قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کی حدود میں غیر قانونی کمرشل و رہائشی بلڈ نگوں کے خلاف کاروائی کیلئے ٹی او آر عبدالہا رون بلڈنگ انسپکٹروں سمیت دیگر ٹاؤن عملہ پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیدیا گیا جو ہفتہ میں 2دن نقشہ این او سی حاصل کئے بغیرتعمیر کرئے گا اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ آج دوران آپریشن گرجاکھ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن عملہ اپنے افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے اپنے اعلی افسران کو دھوکہ دینے کیلئے جان بوجھ کر چھو ٹی چھوٹی سائڈوں پر آپریشن کررہا ہے جبکہ ٹی ایم او سمت ٹی او پی اینڈ سی ٹی او آرکو اندرون شہر نو شہرہ روڈ جناح روڈ حافظ آباد روڈو دیگر بارونق مقامات پر آپریشن نہیں کرتے احتجاج کر نے والوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سمیت اعلی افسران سے اپنی نگرانی میں بھر پور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

عمارتیں مسمار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...