لاہور منتقلی کے دوران سابق ناظم جاں بحق ،لواحقین کا شدید احتجاج

لاہور منتقلی کے دوران سابق ناظم جاں بحق ،لواحقین کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال کی کارڈیالوجی وارڈ میں ڈاکٹرو ں کی ذاتی چپکلش میں ساہیوال کے سابقہ ناظم جان کی بازی ہار گئے۔ تین وینٹی لیٹر ہسپتال میں موجود ہونے کے باوجود موصوف ڈاکٹر نے سیریز مریض کووینٹی لیٹر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر لاہور ریفر کر دیا مریض ہسپتال میں دم توڑ گیا لواحقین کادل وار ڈ کے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق ناظم توقیر خان لودھی بخار کی حالت میں ڈی ایچ کیو ساہیوال ایمرجنسی میں لایا گیا ان کو بیماری کی حالت میں کارڈیالوجی وارڈ میں منتقل کردیا گیا وہاں پرمریض کووینٹی لیٹر کی ضرورت تھی ڈاکٹروں کی ذاتی چپکلش کے باعث مریض کو ہسپتال میں موجودوینٹی لیٹر ہونے کے باوجود وینٹی نہ ہونے کا بہانہ بناکرلاہور ریفر کر دیا گیا۔ مریض کو جب لاہور شفٹ کر رہے تھے اسی دوران وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ملنے پر توقیر خان جاں بحق ہوگئے، اس پر توقیر خاں کے لواحقین نے دل وارڈ کے ڈاکٹروں کی بے حسی پر وارڈ ڈاکٹرو کے خلاف شدید احتجاج کیا لواحقین نے کمشنر ساہیوال اور ڈی سی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ناظم،جاں بحق