پرویز مشرف کی جمیل الزماں سے ملاقات،امین فہیم کے انتقال پر تعزیت

پرویز مشرف کی جمیل الزماں سے ملاقات،امین فہیم کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف جمعرات کو کراچی میں سندھ کے وزیر مخدوم جمیل الزماں کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے والد اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔اے پی ایم ایل کی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق کے مطابق پرویز مشرف نے مخدوم امین فہیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ کہنہ مشق اور دور اندیش سیاست دان تھے ۔ملک کی سیاسی تاریخ میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کافی عرصہ تک پر نہیں ہوسکے گا ۔انہوں نے مخدوم امین فہیم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...