آکسفورڈِ پریس کی کتاب’’سرخ سلام‘‘ کی تقریب رونمائی آج ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’سرخ سلام‘‘ کی رونمائی آج شام 6 بجے ،آکسفورڈ بک شاپ، شالیمار پلازہ، جناح ایونیو ، بلیو ایریا ، اسلام آباد میں ہوگی۔ اس کتاب کے مصنف کامران اصدر علی ہیں۔ اس کتاب میں 1947-1972 کے دوران پاکستان میں کمیونسٹ سیاست اور ایکٹویزم کلاس کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ رونمائی کے موقع پر ایک پینل مذاکرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں عاصم سجاد اختر، احمد سلیم، ماروی سرمد اور زاہد حسین مقرر ہونگے جب کہ موڈریٹر کے فرائض حارث خلیق انجام دیں گے۔ اس موقع پر کتاب کے مصنف کامران اسدر علی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ریجنل سیلز ڈائریکٹر فیاض راجہ بھی خطاب کریں گے۔