ساؤتھ زون پولیس کی کاروائی 44 ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

ساؤتھ زون پولیس کی کاروائی 44 ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کی کاروائی 44 ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات ، شیشہ اور لوٹا ہوا مال برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں روزمرہ کرمنلزو جرائم پیشہ کے خلاف کاروائی کے دوران ساؤتھ زون کے 14 تھانوں کلاکوٹ ، آرٹلری میدان ، سول لائین ، کلفٹن ، بوٹ بیسن ، درخشاں ، جیکسن ، ڈیفنس ، محمودآباد کے ای ایس سی، آرام باغ ، صدر ، ماڑی پور اور گارڈن پولیس نے ڈکیت اسٹریٹ کرمنل ، جرائم پیشہ ، کیفے شیشہ ، مفرور اشتہاری اور متفرق مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے مجموعی 44 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 پستول ، بڑی مقدار میں منشیات ، شیشہ پینے کا سامان ، وارداتوں میں لوٹا ہو ا مال برآمد کرلیا ، جبکہ ایک مغوی کو بھی بازیاب کرالیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر