خمیسو گوٹھ میں کارروائی ،72 کلو ہیروئن برآمد ،ملزمان فرار

خمیسو گوٹھ میں کارروائی ،72 کلو ہیروئن برآمد ،ملزمان فرار

کراچی (کرائم رپورٹر)نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسوگوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 72کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسو گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 72کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ۔برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر