ڈی ایس پی سمیت 5پولیس افسران کے وارنٹ جاری

ڈی ایس پی سمیت 5پولیس افسران کے وارنٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں گواہی کے لیئے پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران کے ناقابل ضمانے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی ایس پی علی محمد مہر،انسپکٹر عشرت رانا،انسپکٹر علی محمد،سب انسپکٹر بابر اور ہیڈ کانسٹیبل کاشف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی کو حکم دیا ہے کہ ان افسران کو آئندہ سماعت پر عدالت مین پیش کیا جائے مذکورہ ا فسران نے اغوا برائے تاوان کے جرم میں جمن اور فیض جمالی کو گرفتار کیا تھا لیکن مقدمہ میں گواہی کے لیئے پیش نہیں ہورہے تھے

مزید : کراچی صفحہ آخر