ریڈیو پاکستان کے شعبہ کرنٹ افیئر میں تحقیق اور ریفرنس سیکشن کیلئے سیل کا قیام

ریڈیو پاکستان کے شعبہ کرنٹ افیئر میں تحقیق اور ریفرنس سیکشن کیلئے سیل کا ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز اور نیوز چینل میں تحقیق اور ریفرنس سیکشن کیلئے سیل قائم کیا گیا جس کا مقصد حالات حاضرہ کے پروگرام کو بامقصد، معتبر اور وسیع تر بنانا ہے۔ اس سیل کا افتتاح ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد عمران گردیزی نے گذشتہ شام کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریڈیو کا مستقبل تابناک ہے ۔ ریڈیو کے ملازم انتہائی محنت، جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان نے حالات حاضرہ پر ہمیشہ معتبر خبریں اور تبصرے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسی طرح محنت اور جانفشانی سے کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا ہم نے Bremz کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ریڈیو پاکستان کی رسائی کیلئے ہر موبائل سیٹ پر ریڈیو Apps متعارف کرائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے حالات حاظرہ اور نیوز چینل کے ڈائریکٹر مشتاق احمد کیفی اور ہیڈ جاوید خان جدون کی کوششوں کو سراہا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...