سکھر ،دو کمسن بچوں کو اغوا کی کوشش، 2 خواتین گرفتار

سکھر ،دو کمسن بچوں کو اغوا کی کوشش، 2 خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(بیور و رپورٹ)سکھر میں اہل علاقے نے دو کمسن بچوں کو اغوا کرنے والی 2 خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق نیو پنڈ درزی محلہ میں صبح کے وقت دو خواتین بھیک مانگنے کے بہانیگھر میں گھس گئی اور دو کمسن بچوں کو اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔اہل علاقہ نے مشکوک خواتین کے ہاتھوں میں بچوں کو دیکھ دونوں خواتین کو پکڑ لیا اور معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔