اے کے ڈی سیکورٹیز کے عہدیداروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اے کے ڈی سیکورٹیز کے تین عہدیداروں کی درخواست ضمانت پر 18جنوری تک فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔اے کے ڈی سیکورٹیز کے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار تین ڈائریکٹرز اقبال ،طارق اور فرید کی ضمانت کے لیئے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر فریقین کے دللائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ 18 جنوری تک محفوظ کرلیا ہے