امریکہ نے پاکستان، افغانستان سے متعلق داعش کے خراسان گروپ کو دہشت گرد قرار دیدیا

امریکہ نے پاکستان، افغانستان سے متعلق داعش کے خراسان گروپ کو دہشت گرد قرار ...
امریکہ نے پاکستان، افغانستان سے متعلق داعش کے خراسان گروپ کو دہشت گرد قرار دیدیا

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے داعش کے گروپ کو باضابطہ طور پر عالمی دہشت گرد گروپوں میں شامل کر لیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داعش کے خراسان گروپ کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ گروپ افغانستان پاکستان کے علاقوں سے تعلق رکھتا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق کسی گروپ کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کے بعد اس کو فنڈز فراہم کرنے اور اس کی حمایت کرنے کے کوشش کے حوالے سے مشتبہ افراد کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی