ہر تیک روشن کی سالگرہ پرہوٹل کو 25 ہزار روپے جرمانہ
ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار ہرتیک روشن نے اپنی 42 ویں سالگرہ تو انتہائی شاندار انداز میں منائی لیکن ان کی یہ خوشی ہوٹل انتظامیہ کو مہنگی پڑگئی ۔ جسے پولیس نے اونچی آواز میں میوزک بجانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ رہائشی اشرف خان کی طرف سے ہوٹل انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی کہ تیز آواز میں گانوں کے باعث رہائشیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ واضح رہے کہ سالگرہ کی تقریب ہوٹل کی 34 ویں منزل پر منعقد کی گئی۔ اس حوالے سے ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 34 ویں منزل سے میوزک کی آواز زمین پر نہیں آسکتی ۔ شہری نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہوٹل کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔