شمالی کوریا نے امریکہ پر ہائیڈروجن بم گرانے کی دھمکی دیدی

شمالی کوریا نے امریکہ پر ہائیڈروجن بم گرانے کی دھمکی دیدی
شمالی کوریا نے امریکہ پر ہائیڈروجن بم گرانے کی دھمکی دیدی

  


پیانگ (آئی این پی) شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم امریکہ پر گرانے کی دھمکی دے دی۔ نیوز سائٹ ”ڈیلی سٹار “ کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا میں ایک حکومتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریائی سائنسدان ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کے بعد بہت خوش ہیں اور سینکڑوں کلو ٹن بلکہ میگا ٹن کا ہائیڈروجن بم چلانے کیلئے تیا رہیں جوکہ ایک لمحے میں پورے امریکہ کو صفحہ ہستی سے غائب کردے گا۔ شمالی کوریا نے آبدوز سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کی ویڈیو بھی جاری کی جس کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہائیڈروجن بم بھی تیار ہے اور اسے امریکہ پر گرانے کیلئے میزائل بھی تیار ہے ۔ دوسری جانب کچھ ماہرین تازہ ترین دھمکی اور میزائل تجربے کی ویڈیو کی صدر کم جونگ ان کی روایتی ڈرامہ بازی قرار دے رہے ہیں۔ ایک امریکی ماہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا جبکہ ویڈیو میں کافی زیادہ ایڈیٹنگ کر کے اس تجربے کو کامیاب دکھانے کی کوشش کی گئی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...