1982اور2005ءکے معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنے کا پابند ہے، سرتاج عزیز کا انکشاف

1982اور2005ءکے معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنے کا ...
 1982اور2005ءکے معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنے کا پابند ہے، سرتاج عزیز کا انکشاف

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک سعودی باہمی معاہدے کے تحت اگر سعودی سلامتی کو خطر ہ پیدا ہوتا ہے تو پاکستان سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنے کا پابند ہے۔ یہ معاہدہ 1982ءمیں طے پایا تھا اور اس قسم کا دوسرا معاہدہ 2005ءمیں ہوا تھا۔ اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اس امر کا انکشاف وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں بند کمرے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا تھا۔ سرتاج عزیز ارکان سینیٹ کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے تاہم انہوں نے سینیٹرز کو یہ بھی یقین دلایا کہ پاکستان خلیج کے موجودہ بحران میں اپنی افواج نہیں بھیجے گا اور نہ ہی سعودی عرب نے اس قسم کی کوئی درخواست کی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...