قدرت کا پاکستانیوں کیلئے تحفہ، تیل و قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

قدرت کا پاکستانیوں کیلئے تحفہ، تیل و قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
قدرت کا پاکستانیوں کیلئے تحفہ، تیل و قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کی تھل ویل ایسٹ نمبر 01 اور ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے گیس بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دریافتوں کی پیداوار کو جلد ہی سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔ ایکسپلو ریٹرویل تھل ایسٹ 01 ضلع سکھر صوبہ سندھ میں واقع اور سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔تھل ایسٹ 1سے روزانہ 35.7ملین کیوبک فٹ گیس جلد ہی سسٹم میں داخل ہوجائے گی ،کرک میں نشپہ فیلڈ میں تیل کا ذخیرہ دریافت کیاگیاہے جہاں سے روزانہ 1032بیرل تیل نکلے گا۔ مطلوبہ ہدف پر ہائیڈروکاربن کے ممکنہ ذخائر بیسال سینڈ آف لوئر گروفارمیشن میں دریافت ہوئے ہیں۔ جہاں سے 2350 ایم ایم ایس سی ایف گیس یومیہ 3634 چوک کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کپ ، کولہو، زن اور بہت سے دوسرے علاقوں میں بھی ایکسپلوریشن کا کام شروع کر ے گی اور توقع ہے کہ 28 بلاکس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

اُنہوں نے واضح کیاکہ اوجی ڈی سی ایل نے رواں مالی سال کے دوران 31نئے تیل وگیس کے کنوﺅں کی کھدائی کا ہدف مقرر کیاہے ، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے پوٹھوہار ریجن میں ڈھوک سلطان سے روزانہ 468بیرل تیل اور 617ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکالی۔

دوسری طرف پی پی ایل نے بھی سندھ میں موجود جنوبی گمبٹ میں گیس کا ایک ذخیرہ دریافت کیا۔

مزید : بزنس