تھر کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، میڈیکل کیمپس لگائے گئے اور راشن تقسیم کیا گیا: ترجمان

تھر کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، میڈیکل کیمپس لگائے ...
تھر کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، میڈیکل کیمپس لگائے گئے اور راشن تقسیم کیا گیا: ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر کے آفت زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحصیل چھاچھرو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ 6 موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعے 1495 مریضوں کا علاج کیا ہے اور امدادی کارروائیوں کے تحت 3100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرین میں 200 چادریں، 300 چٹائیاں، 500 کمبل، 195 رضائیاں، 200 بستر اور 200 دریاں بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ تھر کے آفت زدہ علاقوں کے متاثرین میں اب تک 16.5 ٹن راشن اور 18846 لیٹر پینے کا پانی بھی تقسیم کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -