پانچ سال بعد واپسی ،محمد عامر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ حاصل کی ، دو کیچ ڈراپ ، ساتھی کھلاڑیوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی

پانچ سال بعد واپسی ،محمد عامر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ حاصل کی ، دو کیچ ...
پانچ سال بعد واپسی ،محمد عامر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ حاصل کی ، دو کیچ ڈراپ ، ساتھی کھلاڑیوں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی

  

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی پانچ سال کے طویل انتظار کے بعدبین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی ۔ کرکٹ میں واپسی پر نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پہلا اوور کرایا تو ان کی پہلی ہی گیند وائیڈ ہو گئی اور انہوں نے اس اوورمیں آٹھ رنز دیئے تاہم جلد ہی وہ ردھم میں آ گئے ۔ محمد عامر کی باﺅلنگ پر پہلے کپتان شاہد آفریدی اور پھر صہیب مقصود نے کیچ چھوڑا تاہم آخری اوور کی آخری گیند پر شاہد آفریدی نے کیچ پکڑ کر ایک وکٹ محمد عامر کی جھولی میں ڈال ہی دی۔

چوتھے اوور میں محمد عامر کی بال کین ویلم سن کے بلے کی ٹاپ ایج پر لگ کر ہوا میں بلند ہو گئی ۔ کپتان شاہد آفریدی کیوی بلے باز کین ویلم سن کا کیچ لینے کے لئے گیند کے نیچے تو آئے مگر آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے ۔ بعد ازاں صہیب مقصود نے بھی ان کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا جس پر محمد عامر کچھ مایوس سے ہو گئے ۔ کھیل کے اختتامی اوورز میں ہنری نے محمد عامر کی گیند پر شاٹ مارا جو سیدھا شاہد خان آفریدی کی جانب گیا اور یوں محمد عامر پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور یہ محمد عامر کی پانچ سال بعد کرکٹ میں واپسی پر پہلی وکٹ بھی بن گئی۔

مزید : کھیل