سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ذمہ داری پوری کرےگا،قومی مفاد پر آنچ نہ آنے دینگے:خواجہ آصف

سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ذمہ داری پوری کرےگا،قومی مفاد پر ...
سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان ذمہ داری پوری کرےگا،قومی مفاد پر آنچ نہ آنے دینگے:خواجہ آصف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔ دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان 34رکنی اسلامی اتحاد کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تنازع پر پیر کو قومی اسمبلی میں تفصیل سے بات کرینگے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے۔

مزید : قومی /اہم خبریں