پہلا ٹی 20: شاہد آفریدی نے کین ولیمسن کو دوسری زندگی دیدی

پہلا ٹی 20: شاہد آفریدی نے کین ولیمسن کو دوسری زندگی دیدی
پہلا ٹی 20: شاہد آفریدی نے کین ولیمسن کو دوسری زندگی دیدی

  

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ایک آسان کیچ چھوڑ کر نہ صرف انہیں ایک اور موقع فراہم کر دیا بلکہ محمد عامر کو بھی پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد پہلی وکٹ حاصل کرنے سے محروم کر دیاہے۔

میچ کی تفصیلی خبر پڑھنے،لائیوسکوربورڈ کے لیے یہاں کلک کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے باز مشکلات کا شکار نظر آئے اور دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی بھی مل گئی۔ کھیل کا چوتھا اوور محمد عامر نے کرایا جس دوران کین ولیمسن نے زوردار شاٹ کھیلا تو گیند ہوا میں بلند ہو گیا اور کپتان شاہد آفریدی دوسری و کٹ حاصل کرنے کی آس لئے گیند کی جانب لپکے تاہم کیچ کرنے میں ناکام رہے اور یوں کین ولیمسن کو نئی زندگی مل گئی اور محمد عامر پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی وکٹ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے۔

میچ لائیودیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل کپتان شاہد آفریدی تنازعات میں رہے ہیں تاہم اس میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 8 گیندوں پر 23 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل