پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں ماں تین بیٹیوں سمیت قتل ،کلہاڑی کے وار کر کے مارا گیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ماں اور اس کی تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے ذریعے قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے بتایا ہے کہ پہاڑی پورہ میںمحلہ اسلام آباد سے ماں اور اس کی تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہو ئیں ہیں ۔ نامعلوم افراد نے ماں اور اس کی تین بیٹیوں کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارا ۔پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق خیبر ایجنسی باڑا سے ہے ۔