منگلااور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کرگئے ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں بجلی بند

منگلااور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کرگئے ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں ...
منگلااور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کرگئے ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی شہروں میں بجلی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے پر دباو¿ بڑھنے سے منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی جبکہ خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں جس کی تصدیق واپڈاہاﺅس کے ذرائع نے بھی کردی ۔
دنیا نیوز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کاجائزہ لیا جا رہا ہے، شدید دھند کے باعث ٹرانسمشن سسٹم میں خرابی کا امکان ہے تاہم پاور پلانٹ آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں ۔ تکنیکی خرابی کے باعث پنجاب اور کے پی کے کے بھی اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ خرابی دور ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاو¿نٹر پر رش لگ گیا۔ لاہورہائیکورٹ کورٹ میں بھی کام متاثر ہوا۔

مزید :

بزنس -