پانچ سال بعد واپسی، محمد عامر نے پہلی وکٹ بھی حاصل کر لی

پانچ سال بعد واپسی، محمد عامر نے پہلی وکٹ بھی حاصل کر لی
پانچ سال بعد واپسی، محمد عامر نے پہلی وکٹ بھی حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے محمد عامر پہلے ہی میچ میں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی محمد عامر کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع ملا تاہم شاہد آفریدی کیچ پکڑنے میں ناکام رہے جس کے بعد صہیب مقصود نے بھی ان کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا جس پر محمد عامر خاصے مایوس نظر آئے۔ کھیل کے اختتامی اوورز میں ہنری نے محمد عامر کی گیند پر شاٹ مارا جو سیدھا شاہد خان آفریدی کی جانب گیا اور یوں محمد عامر پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید :

کھیل -