سندھ کرمنل پراسیکیویشن سروس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور ،حکومت انسداددہشتگردی مقدمات ختم کرسکتی ہے:بل کا متن

سندھ کرمنل پراسیکیویشن سروس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور ،حکومت ...
سندھ کرمنل پراسیکیویشن سروس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور ،حکومت انسداددہشتگردی مقدمات ختم کرسکتی ہے:بل کا متن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کرمنل پراسیکیویشن سروس ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ہے ۔ بل کے متن کے مطابق صوبائی حکومت انسداددہشتگردی سمیت کسی بھی عدالت میں زیرسماعت مقدمہ ختم کرسکتی ہے۔ اپوزیشن اراکین نے بل کی منظوری کے دوران اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ نعرہ بازی بھی کی جاتی رہی ۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا کہ زیر سماعت مقدمات حکومت ختم کر سکتی ہے،حکومت کو ملزم کے خلاف الزام واپس لینے کااختیاربھی ہوگا۔ دوسری جانب نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو بچانے کے لئے یہ بل پاس کرایا گیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں