گلستان جوہر میں رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، 11 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا

گلستان جوہر میں رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، 11 افراد کے قتل کا ...
گلستان جوہر میں رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار، 11 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم عمران رضا کا تعلق ایک عسکری ونگ سے ہے جو ہڑتالوں میں گاڑیاں جلانے، رینجرز، پولیس پر فائرنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے پر دبئی بھاگ گیا تھا اور حال ہی میں واپس آیا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 11 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے اور اسے مزید تفتیش کیلئے 90 روز تک رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...