ووٹ نہ دینے کی رنجش ، نومنتخب کونسلر کامحنت کش کے گھر پر دھاوا، خواتین پر بدترین تشدد، گلی میں گھسیٹتے رہے

ووٹ نہ دینے کی رنجش ، نومنتخب کونسلر کامحنت کش کے گھر پر دھاوا، خواتین پر ...
ووٹ نہ دینے کی رنجش ، نومنتخب کونسلر کامحنت کش کے گھر پر دھاوا، خواتین پر بدترین تشدد، گلی میں گھسیٹتے رہے

  

وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک)ووٹ نہ دینے کی رنجش پر نومنتخب کونسلر نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش کے گھر پر دھاوابول دیا ۔ کیپٹل ٹی وی کے مطابق متاثرہ خواتین خاندان کے ہمراہ تھانہ سٹی پہنچ گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ نومنتخب کونسلر نے محنت کش کی بیوی اور بہن پر تشدد کیا ان کے کانوں کی بالیاں نوچ لیں اور بالوں سے پکڑ کے گلی میں گھسیٹتے رہے ۔ متاثرین چار گھنٹے تھانہ سٹی وہاڑی میں بیٹھے رہے لیکن کسی نے ان کی نہ سنی ۔ میڈیا کی مداخلت پر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم مرکزی ملزم نومنتخب کونسلر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا اسے بچا لیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ زخمی خواتین کا تھانہ سٹی کے باہر احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس نومنتخب کونسلر کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

مزید : وہاڑی